کیا عہدِ حاضر میں فقر کی زندگی بسر کرنا ناممکن ہے؟

یاسر پیرزادہ میاں نواز شریف کے عاشق عطا الحق قاسمی کے فرزند ارجمند روزنامہ جنگ کے کالم نویس ہیں۔ وہ آئے دن اپنے کالموں میں مذہب اور اہل مذہب پر طنز فرماتے رہتے ہیں اور ان کی ’’ناکافیتوں‘‘ پر روشنی ڈالتے رہتے ہیں۔ چند روز پیشتر انہوں نے اپنے ایک کالم میں فرمایا ہے کہ مسلم صوفیا اور یونان کے رواقی فلسفی جس طرح کی سادہ زندگی بسر کیا کرتے تھے عہد حاضر میں ایسی زندگی بسر کرنا مشکل نہیں ناممکن ہے۔ یاسر پیرزادہ نے اس حوالے سے کیا فرمایا خود انہی کے الفاظ میں ملاحظہ کرلیجیے۔ لکھتے ہیں۔ ’’یونان…

مزید پڑھئے

پاکستان کو معاشی خودکشی کی طرف دھکیلنے والے

میر نے کہا تھا: سخت کافر تھا جن نے پہلے میر مذہب عشق اختیار کیا پاکستان کے حکمران طبقے نے ملک میں ایک ایسی معاشی صورتِ حال پیدا کردی ہے کہ میر کے شعر کو اس طرح بھی لکھا جاسکتا ہے۔ سخت کافر تھا جن نے پہلے میر مذہب قرض اختیار کیا قرض کو مذہب بنانے کی بات مذاق نہیں۔ پاکستان کے فوجی اور سول حکمرانوں نے قرض کو پہلے ’’ضرورت‘‘ بنایا۔ پھر اسے ’’فلسفے‘‘ میں ڈھالا اور بالآخر اس کو ’’مذہب‘‘ بنا کر رکھ دیا۔ ضرورت سے صرف نظر کیا جاسکتا ہے۔ فلسفے کو فراموش کیا جاسکتا ہے مگر…

مزید پڑھئے

اہلِ دُنیا کی مذہبیت اور اہلِ مذہب کی دُنیا پرستی

آج سے بیس بائیس سال پہلے کی بات ہے برصغیر کے عظیم ترین اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار پاکستان کے دورے پر آئے تو پی ٹی وی نے ان سے ایک طویل پینل انٹرویو کیا۔ اس انٹرویو میں دلیپ کمار سے ایک سوال یہ بھی کیا گیا کہ کیا آپ کا کوئی خوف بھی ہے؟ دلیپ کمار نے چند لمحے توقف کیا اور پھر کہا کہ میرا سب سے بڑا خوف یہ ہے کہ مرنے کے بعد جب میں خدا کے سامنے حاضر ہوں گا اور خدا کہے گا یوسف ہم نے تمہیں کیا کرنے کے لیے پیدا کیا…

مزید پڑھئے

پاکستان میں بڑی سیاسی جماعتوں کی “شرمناک سیاست” اور “المناک ورثہ”۔

ث’’شریفوں‘‘ اور ’’زرداریوں‘‘ کا کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنے کروڑوں ووٹرز اور ہمدردوں کے لیے بدعنوانی کو ذہنی اور نفسیاتی اعتبار سے قابلِ قبول بناکر ان لوگوں کو ذہنی و نفسیاتی سطح پر کرپٹ بنادیا ہے پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے، چنانچہ کم از کم پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کو ’’نظریاتی‘‘ ہونا چاہیے تھا۔ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے، چنانچہ کم از کم پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کو اخلاقی اصول کے تابع ہونا چاہیے تھا اور ان کی قیادت پر ’’صداقت‘‘ اور ’’امانت‘‘ کا سایہ ہونا چاہیے تھا۔ مگر ہماری بڑی سیاسی جماعتوں پر ’’کاذب‘‘ اور…

مزید پڑھئے

حکمرانوں کی معاشی غداریاں

بھارتی فلم شری 420 کے گیت کا مکھڑا ہے۔ میرا جوتا ہے جاپانی یہ پتلون انگلستانی سر پہ لال ٹوپی روسی پھر بھی دل ہے ہندوستانی فلموں کا کام خواب فروخت کرنا ہے، سستے خواب۔ ورنہ علمی حقیقت یہ ہے کہ جس طرح انسان کا باطن ظاہر پر اثر انداز ہوتا ہے اسی طرح انسان کا ظاہر بھی باطن کو بدلتا ہے۔ چناں چہ جس قوم کا جوتا جاپانی، پتلون انگلستانی اور ٹوپی روسی ہو اس کا دل کبھی ہندوستانی نہیں رہ سکتا۔ خیر ہندوستان نے جوتے، پتلون اور ٹوپی کے سلسلے میں تنوع اختیار کیا۔ مگر پاکستان کے حکمران…

مزید پڑھئے

اسلام، علم، غزالیؒ اور مولانا مودودیؒ

اسلام میں علم کی اہمیت اتنی زیادہ ہے کہ اسلام اور علم ہم معنی الفاظ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ علم کی اہمیت کا ایک پہلو یہ ہے کہ قرآن مجید میں 800 سے زیادہ مقامات پر علم یا اس کے متعلقہ موضوع پر کلام کیا گیا ہے اور مسلمانوں کو طرح طرح سے علم کی طرف مائل کیا گیا ہے۔ علم کی فضیلت کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ رسول اکرمؐ نے فرمایا کہ جب اہل دنیا، دنیا سے رخصت ہوتے ہیں تو وہ اپنے پیچھے ورثے کے طور پر مال و دولت چھوڑ کر جاتے ہیں مگر جب کوئی…

مزید پڑھئے

اے این پی راہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ

قتل کے واقعات نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے اے این پی کے عہدیداروں پر مختلف اوقات میں نامعلوم افراد کے قاتلانہ حملوں کے نتیجے میں اب تک صرف پشاور میں پارٹی کے سابق سینئر راہنما اور سینئر صوبائی وزیر بشیراحمد بلور سمیت 6 شخصیات جاں بحق ہوچکی ہیں، جبکہ میاں افتخار حسین اور حاجی غلام احمد بلور اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملوں میں اب تک محفوظ رہے ہیں، جن پر بدستور مزید حملوں کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ اے این پی کے راہنمائوں پر حملوں کی ابتدا خیبر پختون خوا میں اے این…

مزید پڑھئے

نواز لیگ کی کشتی بھنور میں! رانا ثناء اللہ منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار

مسلم لیگ (ن) کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے سابق وزیر اعظم اور پارٹی کے قائد میاں محمد نواز شریف کوٹ لکھپت جیل ہیں قید ہیں… ان کی حال ہی میں پارٹی کی نائب صدر بنائی جانے والی بیٹی مریم نواز بھی اپنے والد کے ساتھ ہی سزا یافتہ ہیں تاہم عدالت سے ضمانت اور سزا معطل کئے جانے کے بعد آج کل جیل سے باہر ہیں… پارٹی کے صدر قومی اسمبلی میں قائد میاں شہباز شریف بھی مختلف ریفرنسز میں قومی احتساب بیورو کے زیر تفتیش ہیںان کے فرزند پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ…

مزید پڑھئے

بھارت امریکہ اتحاد، چین اور پاکستان کے لیے نئے خطرات

وزیراعظم نریندر مودی کی کامیابی کے بعد سے جہاں بھارت میں ہندوانتہا پسندوں کے حوصلے بلند ہوئے اور دیش کو حقیقی ہندو ریاست بنانے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں، وہیں دنیا بھر کے پاکستان و مسلم مخالف انتہا پسند اور قدامت پسند عناصر بھی ’’مودی ہے تو ممکن ہے‘‘ فلسفے کو آگے بڑھانے میں مصروف ہیں۔ یہ نعرہ انتخابی نتائج کے اعلان کے فوراً بعد بی جے پی کے سربراہ امیت شاہ نے بلند کیا تھا۔ شاہ صاحب کا کہنا ہے کہ یہ ہندوئوں کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ جب پوری قوم اپنے نظامِ حکمرانی کو مذہی عقیدے…

مزید پڑھئے

نئے بجٹ کی تباہ کاریاں

حزبِ اختلاف کا بہت شور تھا کہ 2019-20ء کا میزانیہ بہت ظالمانہ ہے جسے کسی صورت قومی اسمبلی سے منظور نہیں ہونے دیا جائے گا۔ مگر جب بجٹ کی منظوری کا وقت آیا تو حکمران اتحاد نے اسے نہایت آسانی سے واضح اکثریت کے ساتھ منظور کروا لیا، اور حزبِ اختلاف کی جانب سے کوئی مؤثر اور زوردار احتجاج بھی ریکارڈ نہ کرایا جا سکا۔ اب صدرِ مملکت کے دستخطوں کے بعد یکم جولائی سے یہ بجٹ نافذ العمل ہوچکا ہے اور اس کی تباہ کاریاں اوّل روز ہی سے اپنے اثراتِ بد دکھانے لگی ہیں… عوام پر اس بجٹ…

مزید پڑھئے