سرسید اور معجزات کا انکار2

سرسید کے معجزات کے انکار کا ایک پہلو یہ ہے کہ وہ خدا کو ’’قادرِ مطلق‘‘ تسلیم نہیں کرتے۔ ان کا اصرار ہے کہ خدا اپنے بنائے ہوئے فطری قوانین کا پابند بلکہ معاذ اللہ ’’قیدی‘‘ ہے اور وہ ان قوانین کے خلاف کچھ نہیں کرتا۔ غور کیا جائے تو یہ بات بھی سرسید کے ساتھ ایک رعایت ہے۔ اس لیے کہ سرسید اصل میں یہ کہنا چاہتے ہیں کہ خدا فطری قوانین کو توڑ نہیں سکتا۔ چوں کہ وہ ایسا نہیں کرسکتا اس لیے معجزات کا کوئی وجود ہی نہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنی ایک…

مزید پڑھئے

زندگی کے ہر دائرے میں طاقت، سرمائے اور قبائلیت کا تماشا

پاکستان پوری امت کی ترجمانی کے لیے وجود میں آیا تھا، مگر آج کا پاکستان صرف اداروں، گروہوں اور جماعتوں کا ترجمان ہے ایک وقت تھا کہ زندگی کی تشریح اور تعبیر خدا، محبت اور علم کے ذریعے ہوتی تھی۔ ایک وقت یہ ہے کہ زندگی کے ہر دائرے میں طاقت، سرمائے اور قبائلیت کے شیاطین کا تماشا جاری ہے، اور زندگی کے ہر دائرے کی تشریح و تعبیر کے لیے طاقت، سرمایہ اور قبائلیت پوری طرح کفایت کرتے نظر آتے ہیں۔ عالمی سطح پر طاقت کے شیطان کا ننگا ناچ دیکھنا ہو تو دنیا کے دس طاقت ور ترین…

مزید پڑھئے

خصوصی عدالت کا فیصلہ، غدّاری کے مقدمے میں جنرل پرویز مشرف کو سزائے موت اور اسٹیبلشمنٹ کا ردعمل

جنرل پرویز کی سزا پر عمل کی نوبت آئے گی بھی یا نہیں۔ تاہم جنرل پرویز کی سزا کی ’’علامتی اہمیت‘‘ بھی کم نہیں خصوصی عدالت نے سنگین غداری کے مقدمے میں پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل پرویزمشرف کو موت کی سزا سنادی ہے۔ سزائے موت کا فیصلہ اکثریتی ہے۔ سزا سنانے والا بینچ تین اراکین پر مشتمل تھا۔ ان میں سے دو اراکین نے جنرل پرویز کو موت کی سزا سنائی، جبکہ تیسرے رکن نے موت کی سزا کے فیصلے پر اختلافی نوٹ لکھا ہے۔ جنرل پرویز کو موت کی سزا آئین کی دفعہ 6 کے تحت سنائی…

مزید پڑھئے

سقوطِ ڈھاکہ کیوں ہوا؟ پاکستان ’’ ٹوٹا‘‘ یا ’’توڑا‘‘ گیا؟

پاکستان توڑ دیا گیا، مگر اس سے بھی بڑا سانحہ یہ ہے کہ پاکستان کے حکمران طبقے نے اس سانحے کو پاکستانی قوم کے شعور میں رجسٹر ہی نہ ہونے دیا۔ چنانچہ مشرقی پاکستان کے سانحے سے پاکستانی قوم میں وہ احساسِ زیاں پیدا ہی نہ ہوسکا جو قوموں کو بدلتا ہے اور مستقبل میں سانحات سے بچنے کے لیے تیار کرتا ہے انسانی تاریخ میں پاکستان جیسی ’’تاریخی‘‘ ریاست موجود نہیں۔ پاکستان ایک ’’نظریے‘‘ کی بنیاد پر قائم ہوا، اور یہ ایک ’’تاریخی‘‘ بات ہے۔ پاکستان وقت کی سپرپاور اور اکثریت سے لڑ کر حاصل کیا گیا، یہ ایک…

مزید پڑھئے

سرمایہ داری کا ابلاغی طوفان اورڈوبتی انسانیت

مغرب اور اس کے آلہ کاروں کی تخلیق کی ہوئی دنیا کی تباہ کاریاں آج گفتگو کی ابتدا ڈرا دینے والے اعداد و شمار سے کرتے ہیں۔ کیا آپ کو معلوم ہے جس دنیا میں آپ زندہ ہیں اس دنیا میں موسیقی کی عالمی صنعت 20 ارب ڈالر سالانہ کی صنعت ہے۔ اس دنیا میں فلم کی عالمی صنعت 136 ارب ڈالر سالانہ کی صنعت ہے۔ اس دنیا میں کاسمیٹکس کی عالمی صنعت 532 ارب ڈالر کی صنعت ہے، اور 2024ء میں یہ صنعت 863 ارب ڈالر کی صنعت ہوگی۔ اس دنیا میں اشتہار بازی یا ایڈور ٹائزنگ کی صنعت 1200…

مزید پڑھئے