پاک افغان تعلقات کی بہتری سمیت خطے کی سیاست میں امن، ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے کی تقویت کے لیے افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کا دورۂ پاکستان خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ اس دورے کی ٹائمنگ بھی اہم ہے۔ کیونکہ اس وقت افغانستان کے تناظر میں پوری دنیا کی نظریں افغان حکومت، افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے پر ہیں۔ پاکستان کا کردار امریکہ، افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ثالث کا ہے، اور سب جانتے ہیں کہ پاکستان کے مؤثر اور فعال کردار کے بغیر افغان مسئلے کے حل کی تلاش ممکن…
نئے سیاسی بندوبست کی تیاری
اگر ملک میں مہنگائی کا طوفان آتا ہے، افراطِ زر ہوتا ہے، یا پھر ڈالر اونچی اڑان پکڑتا ہے تو حکومت کی طرف سے صرف ایک ہی جواب ملتا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے ایسی ناقص پالیسیاں اپنائیں جس کے نتیجے میں آج مشکل دن دیکھنے پڑ رہے ہیں۔ جگہ جگہ لوگ مہنگائی کے خلاف آواز اٹھاتے اور کہتے ہیں کہ روپے کی قدر مسلسل گرتی جارہی ہے اور اس مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے، تو آگے سے جواب آتا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے قرضے لیے، آج قرضے اتارنے کے لیے ٹیکسوں…
پاک بھارت تعلقات اور پاکستانی حکمرانوں کی شرمناک “بھارت پرستی”۔
انسان اپنی امیدوں اور اپنے خوف سے پہچانا جاتا ہے۔ اس اعتبار سے ایک مسلمان سے زیادہ ’’امیر‘‘ کوئی نہیں ہوسکتا۔ اس لیے کہ مسلمان کی اُمید بھی خدا ہوتا ہے اور اس کا خوف بھی خدا ہوتا ہے۔ اس تناظر میں دیکھا جائے تو ایک کافر سے زیادہ ’’غریب‘‘ کوئی نہیں ہوسکتا۔ اس لیے کہ کافر کی امید بھی دنیا ہوتی ہے اور خوف بھی دنیا ہوتی ہے۔ اقبال نے کہا ہے: یہ ایک سجدہ جسے تُو گراں سمجھتا ہے ہزار سجدے سے دیتا ہے آدمی کو نجات یہ زیادہ پرانی بات نہیں کہ میاں نوازشریف نے بھارت کو…
مذہب، جمہوریت اور بلاول کی تعلیم و تربیت
پاکستان کے اکثر سیاست دانوں کے بیانات پڑھ کر خیال آتا ہے کہ یہ سیاست دان نہیں۔ Stunted children ہیں۔ کم روحانی، اخلاقی اور ذہنی غذا کی وجہ سے ان کا روحانی، اخلاقی اور ذہنی ارتقا نہیں ہوسکا۔ اس کی تازہ ترین مثال آل پارٹیز کانفرنس میں مولانا فضل الرحمن اور بلاول زرداری کی گفتگو ہے۔ اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمن کل جماعتی کانفرنس کے اعلامیے میں اس بات کا اضافہ چاہتے تھے کہ عمران خان نے حال ہی میں توہین صحابہؓ کا ارتکاب کیا ہے۔ خبر کے مطابق بلاول زرداری نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ…
اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کفر کی مارکٹنگ
اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کفر یا لا مذہبیت کی مارکٹنگ کے امکانات کتنے ہیں؟ پاکستان کے انگریزی اور اردو اخبارات کو توجہ سے پڑھنے والا ہر شخص اس سوال کا ایک ہی جواب دے گا اور وہ یہ کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کفر یا مذہبیت کی مارکٹنگ کے روشن امکانات موجود ہیں۔ ابھی کچھ عرصہ قبل جیو کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں حسن نثار نے صاف کہا کہ پردے کے احکامات صرف امہات المومنین کے لیے تھے۔ یعنی عام مسلمان خواتین پر ان احکامات کا اطلاق نہیں ہوتا۔ اصول ہے قرآن کے جزو کا انکار کُل کا انکار ہے…
تبصرہ کتب : مرقع نستعلیق لاہوری
کتاب : مرقع نستعلیق لاہوری (رنگین) ۔ مصنف و مرتب : خطاط خالد محمود صدیقی صفحات : 50 قیمت : 500روپے ناشر: کیلی گرافرز ایسوسی ایشن آف پاکستان 2-S گلبرگ II ،دبستانِ اقبال لاہور فون نمبر:042-32802464 0300-0460405 :ای میل [email protected] :ویب گاہ www.khatateen.org ناشرکے علاوہ درج ذیل پتوں سے بھی دستیاب ہے کتاب سرائے اردو بازار لاہور۔ اسلامک پبلی کیشنر منصورہ۔ مکتبہ معارفِ اسلامی منصورہ لاہور۔ دارالسلام، لوئر مال سیکریٹریٹ اسٹاپ لاہور۔ فضلی بک سپر مارکیٹ اردو بازار کراچی۔ دارالسلام طارق روڈ پی ای سی ایچ ایس نزد سندھ لیب کراچی۔ دارالسلامُ غزنی اسٹریٹ اردو بازار لاہور۔ اردو بازار گوجرانوالہ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔…
محبت اور نفرت کے جذبات
انسان کا طبیعی وجود ریاضی اور سائنس کے اصولوں پر ہے، لیکن اس کا جذباتی وجود کسی حساب کتاب یا کسی فارمولے کے تحت نہیں ہے۔ اظہارِ جذبات میں ایک فرد کا رویہ دوسرے سے مختلف اور متضاد بھی ہوسکتا ہے۔ طبیعی وجود کے لیے صحت کے اصول ہیں، جسمانی ورزشیں ہیں۔ اس طرح جذباتی وجود کو صحت مند بنانے کے لیے کچھ اصولوں کی پابندی اور کچھ مشقوں کی ضرورت ہوتی ہے، اور یہ ہمیں ہمارا دین فراہم کرتا ہے۔ اگر انسان کے جذباتی وجود کو تہذیب اور شائستگی کے آداب نہ سکھائے جائیں تو انسان اور حیوان میں…
آئی سی سی ورلڈ کپ۔ پاکستانی ٹیم تنقید کی زد میں
سید وزیر علی قادری 12ویں آئی سی سی ورلڈ کپ کا آغاز 30مئی 2019ء سے ہوچکا ہے اور ٹورنامنٹ میں شامل 10کی 10ٹیمیں کم از کم 9میچوں میں سے 4میچ کھیل چکی ہیں۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم بھی ان ٹیموں میں شامل ہے، جس نے 5میچ کھیل لیے ہیں اور اب چھٹا میچ جنوبی افریقا کے خلاف 23جون کو کھیلا جائے گا۔ اب تک پاکستان نے صرف ایک میچ جیتا، ہے جس کی وجہ سے اس کو 2پوائنٹس مل گئے، ایک میچ بارش کی وجہ سے نہ ہوسکا جس کی وجہ سے اس کے کھاتے میں ایک پوائنٹ ڈال دیا…
اللہ کی رحمت و مغفرت
مولانا مجیب اللہ ندوی رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ رات میں اپنا ہاتھ پھیلاتا ہے تا کہ دن کا خطا کار توبہ کر لے اور دن میں اپنا ہاتھ پھیلاتا ہے تا کہ رات کا گناہ گار توبہ کر لے۔ اور اس کی یہ رحمت و مغفرت اس وقت تک ہے جب تک سورج مغرب سے نہ نکلے۔‘‘ بندے کے اپنے مقام کے لحاظ سے یہ بات انتہائی غلط ہے کہ وہ اللہ کی نافرمانی کرے اور اسی لیے بندے کی نافرمانی اللہ کو مبغوض اور سخت مبغوض ہے، اس کے باوجود نہ تو اللہ انسان…
اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کا حکم سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ
’’اے لوگو، جو ایمان لائے ہو! تم اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور اپنے اعمال کو برباد نہ کرلو‘‘۔ (محمد47:33) باَلفاظِ دیگر اعمال کے نافع اور نتیجہ خیز ہونے کا سارا انحصار اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت پر ہے۔ اطاعت سے منحرف ہوجانے کے بعد کوئی عمل بھی عملِ خیر نہیں رہتا کہ آدمی اس پر کوئی اجر پانے کا مستحق ہوسکے۔ (تفہیم القرآن، پنجم، ص30، محمد، حاشیہ40) ]سورۃ النساء میں اس کی مزید وضاحت کی گئی ہے[ ’’ اے لوگو، جو ایمان لائے ہو! اطاعت کرو اللہ تعالیٰ کی اور اطاعت کرو رسولؐ…