مسلمان اور ماضی

اطلاعات کے مطابق بھارتی ادارے نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹربنگ نے 12 ویں کلاس کے نصاب سے مغلیہ سلطنت سے متعلق باب نکال دیے۔ ادارے کے ایک افسر نے بھارتی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اس تبدیلی کا اطلاق 24-2023 کے تعلیمی سال پر ہوگا۔ بھارتی نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق 12 ویں جماعت کی پولیٹیکل سائنس کی کتاب سے ریاست گجرات کے فسادات اور ان پر نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ کا باب بھی نکال دیا گیا ہے۔ اسی طرح 11 ویں کلاس کی عالمی تاریخ کی کتاب سے سینٹرل اسلامک لینڈز،…

مزید پڑھئے

طاقت کا مرکز عوام نہیں جرنیل ہیں

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے 1973ء کا آئین بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کا محور عوام ہیں۔ آئین کہتا ہے کہ اختیار عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال ہوگا۔ منتخب نمائندے منزل کا تعین کریں، پاک فوج پاکستان کی ترقی اور کامیابی کے سفر میں ان کا بھرپور ساتھ دے گی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے کہا کہ حاکمیت اعلیٰ اللہ تعالیٰ کی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے اس حکم سے ہی آئین کو اختیار ملا ہے۔ انہوں نے کہا…

مزید پڑھئے

پاکستانی ذرائع ابلاغ سیاست زدہ کیوں ہیں؟

میر تقی میرؔ نے کہا تھا: سارے عالم پہ ہوں میں چھایا ہوا مستند ہے میرا فرمایا ہوا اس حوالے سے پاکستانی ذرائع ابلاغ کا حال یہ ہے کہ ان پر سیاست چھائی ہوئی ہے اور ذرائع ابلاغ میں سیاست ہی سکہ رائج الوقت بنی ہوئی ہے۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ کی 90 فیصد خبریں سیاسی ہوتی ہیں۔ پاکستانی اخبارات میں شائع ہونے والے 99 فیصد کالم سیاست کے بارے میں ہوتے ہیں۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ میں نظر آنے والے 95 فیصد انٹرویوز سیاسی ہوتے ہیں۔ ٹی وی کے 99 فیصد ٹاک شوز سیاست کا طواف کرتے ہیں۔ پاکستان کے ذرائع…

مزید پڑھئے

تو اسلام مکمل ضابطۂ حیات نہیں ہے؟

مغرب ایک ہزار سال سے اسلام اور مسلمانوں کے تعاقب میں ہے۔ یہ مغرب تھا جس نے ایک ہزار سال پہلے مسلمانوں پر صلیبی جنگیں مسلط کیں۔ یہ پوپ اربن تھا جس نے کہا تھا کہ اسلام ایک شیطانی مذہب ہے، یہ مغرب تھا جس کے کلیسا اور دانش وروں نے اعلان کیا کہ رسول اکرمؐ نبی نہیں ہیں۔ یہ مغرب تھا جس نے مسلمانوں پر نوآبادیاتی دور مسلط کیا۔ یہ بیسویں صدی میں مغرب کے دانش ور تھے جنہوں نے کہا کہ اسلام انسانیت کو جو کچھ دے سکتا تھا دے چکا اب اس کے پاس انسانیت کو دینے…

مزید پڑھئے

جمہوریت کا بحران اور مغربی دنیا کی پریشانی

مغرب کے اقتصادی اور مالیاتی نظام ہی میں نہیں، اس کے سیاسی نظام میں بھی ’’تھکن‘‘ کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں مغربی دنیا اگرچہ مذہب کے انکار کے بعد سے اب تک ایک عقل پرست دنیا ہے اور اسے ’’عقیدے‘‘ سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ مگر انسان کا مسئلہ عجیب ہے۔ انسان ایک حقیقی اور سچے خدا کا انکار کرتا ہے تو اسے سو جھوٹے خدا ایجاد کرنے پڑ جاتے ہیں۔ وہ حقیقی مذہب کا انکار کرتا ہے تو اسے دس جھوٹے مذاہب گھڑنے پڑ جاتے ہیں۔ وہ ایک عقیدے کو مسترد کرتا ہے تو پچاس جھوٹے عقیدے اس…

مزید پڑھئے

مسلمان اور باطل کی مزاحمت کی تاریخ

اسلام اور باطل کی مزاحمت ہم معنی الفاظ ہیں۔ اسلام کا پہلا کلمہ یعنی کلمہ طیبہ باطل کی مزاحمت کا سب سے بڑا استعارہ ہے۔ یہ کلمہ لاالہ سے شروع ہوتا ہے۔ اس کلمے کا ترجمہ ہے نہیں ہے کوئی خدا سوائے اللہ کے اور محمدؐ اللہ کے رسول ہیں۔ جیسا کہ ظاہر ہے یہ کلمہ تمام جھوٹے خدائوں کے انکار سے شروع ہورہا ہے۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ کوئی مسلمان جب تک تمام جھوٹے خدائوں کا انکار نہ کردے اس وقت تک وہ الا اللہ کہنے کا حق ادا نہیں کرسکتا۔ اس کا مفہوم یہ ہوا کہ…

مزید پڑھئے

استحصالی عالمی نظام کا کھوکھلا پن اور مغرب

عقل وحی کی بالادستی کا انکار کرتی ہے تو وہ انسانوں کے ساتھ کھیل کھیلنے والی قوت بن جاتی ہے، دنیا میں کوئی ایسی ملت نہیں ہوگی جو تضادات سے پاک ہو، مگر جدید مغربی دنیا نے تضاد کو اصولِ حیات بنا رکھا ہے۔ جدید مغرب کا آغاز آزادی، مساوات اور عقل کی بالادستی کے تصورات کے ساتھ ہوا تھا، لیکن مغربی دنیا نے 19 ویں، 20 ویں اور 21 ویں صدی کے آغاز کو غلامی، عدم مساوات اور عقل دشمنی کا اشتہار بنا رکھا ہے۔ مغرب جب 19 ویںصدی میں ساری دنیا میں آزادی اور مساوات کا نعرہ لگا…

مزید پڑھئے

پاکستانی ذرائع ابلاغ سیاست زدہ کیوں ہیں؟

سیاست پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ’’پروڈکٹ‘‘ ہے، اس لیے خبر ہو یا کالم، ٹاک شو ہو یا انٹرویو، ہر جگہ سیاست کا راج نظر آتا ہے۔ میر تقی میرؔ نے کہا تھا: سارے عالم پہ ہوں میں چھایا ہوا مستند ہے میرا فرمایا ہوا اس حوالے سے پاکستانی ذرائع ابلاغ کا حال یہ ہے کہ ان پر سیاست چھائی ہوئی ہے اور ذرائع ابلاغ میں سیاست ہی سکہ رائج الوقت بنی ہوئی ہے۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ کی 90 فیصد خبریں سیاسی ہوتی ہیں۔ پاکستانی اخبارات میں شائع ہونے والے 99 فیصد کالم سیاست کے بارے میں…

مزید پڑھئے

جنوبی ایشیا میں سیاسی حریفوں کو فنا کرنے کی خواہش

کیا آپ نے کبھی نواز لیگ کے رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے چہرے کو غور سے دیکھا ہے؟ ان کے چہرے پر ہر جرم کے آثار موجود ہیں۔ وہ چہرے سے شرابی لگتے ہیں، چرسی لگتے ہیں، افیمچی لگتے ہیں، زانی لگتے ہیں، قاتل لگتے ہیں، لُچّے لگتے ہیں، لفنگے لگتے ہیں، راشی لگتے ہیں۔ ان کے چہرے پر سفاکی بھنگڑا ڈال رہی ہے۔ ان کے چہرے پر شقی القلبی نے دھرنا دیا ہوا ہے۔ ان کے چہرے پر آدم خوری گلی ڈنڈا کھیل رہی ہے۔ ایسا چہرہ کروڑوں میں سے ایک کا ہوتا ہے۔ رانا ثنا…

مزید پڑھئے

مغرب کے آلہ کاروں کا اسلام

مغرب اور اس کے آلہ کار ایک ہزار سال سے اسلام کے تشخص کو مجروح کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ مغرب کا دعویٰ ہے کہ رسول اکرمؐ پیغمبر نہیں ہیں۔ مغرب رسول اکرمؐ کو عظیم شخصیت کہتا ہے۔ ان کا شمار تاریخ کے بڑے لوگوں میں کرتا ہے مگر انہیں نبی تسلیم نہیں کرتا۔ مغرب کا دعویٰ ہے کہ چونکہ رسول اکرمؐ پیغمبر نہیں ہیں اس لیے اسلام ’’آسمانی مذہب‘‘ نہیں ہے بلکہ یہ معاذاللہ رسول اکرمؐ کی ایجاد ہے۔ انہوں نے کچھ یہودیت سے لیا کچھ عیسائیت سے لیا اور اس کو جوڑ کر اسلام بنالیا۔ مغرب کا اسلام…

مزید پڑھئے