پاکستانی سیاست بے توقیر کیوں؟

پاکستان کی سیاسی جماعتوں کا سب سے بڑا عیب اور سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ان کا کوئی نظریہ ہی نہیں ہے ہماری اکثر جماعتیں شخصی، خاندانی یا موروثی ہیں۔ حالانکہ سیاسی جماعت کا اوریجنل آئیڈیا یہ ہے کہ اسے ایک نظریے اور ایک دستور کا پابند ہونا چاہیے ملک کے معروف صحافی سلیم صافی نے اپنے ٹیلی وژن پروگرام ’جرگہ‘ میں یہ سوال اٹھایا کہ پاکستانی سیاست بے توقیر کیوں ہوگئی ہے؟ پروگرام کے شرکا میں سے کسی نے کہا: اس کا سبب سیاسی جماعتیں ہیں۔ کسی نے کہا کہ پاکستانی سیاست کا المیہ یہ ہے کہ…

مزید پڑھئے

خورشید ندیم اور مغرب کی غلامی

 اقبال نے غلامی کے بارے میں ایک بنیادی بات کہہ رکھی ہے۔ انہوں نے کہا ہے۔ تھا جو نا خوب بتدریج وہی خوب ہوا کہ غلامی میں بدل جاتا ہے قوموں کا ضمیر اقبال کہہ رہے ہیں کہ لوگ غلامی کو صرف سیاسی مسئلہ سمجھتے ہیں۔ غلامی صرف سیاسی چیز نہیں ہے بلکہ یہ اتنا ہولناک تجربہ ہے کہ اس کے زیر اثر افراد کیا قوموں کا ضمیر بدل جاتا ہے۔ ان کو اپنا خوب بھی ناخوب دکھائی دینے لگتا ہے اور آقا کی بدصورتی بھی خوبصورتی دکھائی دینے لگتی ہے۔ غلامی انسان کے ساتھ کیا کرتی ہے، برصغیر میں…

مزید پڑھئے

امریکا بدمعاش ریاست کیوں ہے؟

نوم چومسکی امریکا کے سب سے بڑے دانش ور ہیں۔ وہ علم لسانیات کے بڑے لوگوں میں شمار ہوتے ہیں۔ نوم چومسکی پوری قوت کے ساتھ امریکا کو ’’بدمعاش ریاست‘‘ کہتے ہیں۔ بہت سے لاعلم لوگ نوم چومسکی کے اس فقرے پر حیرت کا اظہار کرتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ امریکا کی پوری تاریخ ہی بدمعاشی کی تاریخ ہے۔ امریکا وجود میں ہی بدمعاشی کے ساتھ آیا۔ امریکا سفید فاموں کا ملک نہیں تھا۔ امریکا ریڈ انڈینز کا ملک تھا مگر سفید فاموں نے طاقت کے زور پر امریکا کو قبضے میں لے لیا۔ انہوں نے امریکا کو…

مزید پڑھئے

خواتین اور بچوں کے خلاف ظلم و زیادتی میں اضافہ….اسباب کیا ہیں؟

ہمارے معاشرے کے کروڑوں لوگ علمی اور اخلاقی سطح پر عہدِ جاہلیت میں سانس لے رہے ہیں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ملکوں میں خواتین اور بچوں کے خلاف ظلم و زیادتی کے واقعات میں اتنا اضافہ ہوگیا ہے کہ صورتِ حال کو دھماکہ خیز قرار دیا جا سکتا ہے۔ لاہور کے علاقے گوجر پورہ میں سیالکوٹ موٹروے پر گوجرانوالہ واپس جانے والی کار سوار خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ خاتون رات دو بجے گوجرانوالہ جاتے ہوئے پیٹرل ختم ہوجانے کی وجہ سے کار روک کر شوہر کا انتظار کررہی تھی۔ ملزمان…

مزید پڑھئے

جاوید چودھری اور ایمان کی بے توقیری

جاوید چودھری ملک کے اہم کالم نگار ہیں مگر بدقسمتی سے ان کے بیش تر کالموں میں کوئی نہ کوئی قابل اعتراض بات ہوتی ہے۔ لیکن کبھی کبھی وہ تمام حدود پھلانگ جاتے ہیں۔ مثلاً انہوں نے اپنے ایک حالیہ کالم میں ایمان کو بے توقیر کر ڈالا ہے۔ جاوید چودھری کے بقول عیسائی دنیا اور اسرائیل سے مقابلے کے سلسلے میں ایمان ہماری کوئی خاص مدد نہیں کرسکتا۔ جاوید چودھری کا اصل فقرہ یہ ہے کہ طاقت کے لیے صرف ایمان کافی نہیں ہوتا۔ یعنی معاذ اللہ مسلمان کمزور ہیں تو ان کا خدا بھی کمزور ہے۔ انہوں نے…

مزید پڑھئے

کراچی کی صورتِ حال اور جنرل باجوہ کا تجربہ

محاورے کی رو سے ان دنوں کراچی کی پانچوں انگلیاں گھی میں اور سر کڑھائی میں ہے۔ اس کا ایک ثبوت یہ ہے کہ میاں شہباز شریف نے کراچی پہ ڈیڑھ دو منٹ گفتگو کے لیے وقت نکالا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نہ صرف یہ کہ دو دن کے لیے کراچی کے دورے پر تشریف لائے بلکہ انہوں نے شہری سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔ عمران خان بہ نفس نفیس کراچی آئے اور کراچی کے لیے ایک پیکیج کا اعلان فرمایا۔ جہاں تک جنرل باجوہ کا تعلق ہے تو انہوں نے صرف…

مزید پڑھئے

فرانسیسی اخبار چارلی ہیبڈو کی توہین رسالت

مغرب کی بدباطنی: مسلمانوں سے اسلام کی توہین قبول کرنے کا مطالبہ اسلام کے حوالے سے مغرب کی بدباطنی ایک بار پھر پوری شدت سے سامنے آئی ہے۔ فرانس کے صدر عمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ اگر مسلمانوں کو فرانس میں رہنا ہے تو انہیں اپنے دین کی توہین پر خاموش رہنا ہوگا۔ فرانس کے صدر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے توہینِ رسالتؐ کا ارتکاب کرنے والے فرانسیسی اخبار چارلی ہیبڈو کا بھرپور دفاع کیا۔ انہوں نے اخبار کی مذمت کو ’’اسلامی ثقافت‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے صاف کہا کہ فرانس میں رہنے والوں نے شہریت حاصل…

مزید پڑھئے

مسلم دنیا کے سیکولر ذہن کی معذوریاں

مسلم دنیا میں موجود سیکولر ذہن کئی معذوریوں کا شکار ہے۔ وہ جب کلام کرتا ہے جھوٹ بولتا ہے۔ جھوٹ نہیں بولتا تو فریب دیتا ہے۔ فریب نہیں دیتا تو حقائق کو مسخ کرتا ہے۔ جھوٹ مسلم دنیا کے سیکولر ذہن کی تلوار ہے۔ فریب مسلم دنیا کے سیکولر ذہن کی ڈھال ہے۔ حقائق کا مثلہ مسلم دنیا کے سیکولر ذہن کا نیزہ ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ مسلم دنیا کا سیکولر ذہن جھوٹ کیوں بولتا ہے؟ فریب کیوں دیتا ہے؟ حقائق کو مسخ کیوں کرتا ہے؟ ان سوالوں کا جواب یہ ہے کہ مسلم دنیا کا سیکولر ذہن…

مزید پڑھئے

مسجدوں میں روبوٹس اور توتے؟

پاکستان کی مذہبی جماعتوں نے قومی اسمبلی سے منظور شدہ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری بل 2020ء کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت مساجد کا کنٹرول حاصل کرنا چاہتی ہے اور مساجد کو تحریری خطبے دینا چاہتی ہے۔ قومی اسمبلی یہ بل منظور کرچکی ہے۔ یہ بل اب ایوانِ بالا میں پیش کیا گیا ہے۔ ایوان بالا سے منظوری کے بعد اس بل کو صدر سے منظور کرایا جائے گا۔ بل میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی مسجد میں تنازع کی صورت میں حکومت مسجد کا منتظم مقرر کرے گی اس طرح مسجد حکومت کی تحویل…

مزید پڑھئے

کراچی ڈوب گیا ۔ حکمران جماعتیں چلّو بھر پانی میں کب ڈوبیں گی؟

کراچی کی بربادی پر چیف جسٹس آف پاکستان کی چیخ ایک وقت تھا کہ کراچی الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی دہشت گردی، بھتہ خوری اور پُرتشدد ہڑتالوں میں ڈوبا ہوا تھا۔ اِس بار کراچی شدید بارش میں ڈوب گیا۔ کراچی میں بارش اتنی شدید تھی کہ بارش کا 90 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ کراچی کے کئی علاقوں میں کشتیاں چل گئیں۔ کراچی میں غریبوں کی بستیاں تو کئی بار ڈوب چکی ہیں لیکن اِس بار شہر کے بعض پوش علاقوں میں بھی پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ نیا ناظم آباد مکمل طور پر ڈوب گیا اور وہاں ایمرجنسی…

مزید پڑھئے