بابائے کراچی نعمت اللہ خان

نکل گئے وہ جو بادل برسنے والے تھے یہ شہر آب کو ترسے گا چشم تر کے بغیر جماعت اسلامی کراچی کے سابق امیر اور شہرِ قائد کے سابق ناظم نعمت اللہ خان کراچی میں انتقال کرگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کی عمر 89 سال تھی۔ سلیم احمد کی ایک ہی غزل کے دو شعر عجیب ہیں۔ سلیم احمد کی غزل کا ایک شعر یہ ہے:۔ یہ شہر ذہن سے خالی نمو سے عاری ہے بلائیں پھرتی ہیں یاں دست و پا و سر کے بغیر اس شعر میں ایم کیو ایم کے ’’ظہور‘‘ اور اس کے ’’نتائج‘‘…

مزید پڑھئے

سیکولر اور باغیانہ ادب؟۔

جدیدیت اور سیکولرازم خدا سے غفلت کی بہت ہی بڑی مثالیں ہیں، چناں چہ ان کے خلاف باغیانہ تحریریں عہدِ حاضر کا سب سے بڑا باغیانہ ادب ہیں ناصر عباس نیّر ’’جدیدیت پسند‘‘ ادبی نقاد ہیں۔ وہ کئی کتب کے مصنف ہونے کے علاوہ افسانہ نگار بھی ہیں۔ ان کے مضامین انگریزی اخبارات میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔ ان کا ایک مضمون چند روز پیشتر ’’دی نیوز‘‘ میں شائع ہوا ہے۔ اس مضمون میں ناصر عباس نیّر نے کئی ایسی باتیں کہی ہیں جو صرف ’’جدیدیت زدہ‘‘ شخص ہی کہہ سکتا ہے۔ انہوں نے ایک ہولناک بات یہ کہی ہے…

مزید پڑھئے

اُمّت کے سمُندر کی “وہیل” اور قومیت کے “مینڈک”۔

مسلم دنیا امت کے تصور پر کھڑی ہوگئی تو پورا عالم اسلام امریکہ اور یورپ سے پاک ہوجائے گا ترکیکے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ’’امت‘‘ کے تصور کو پوری طرح زندہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے کشمیر کی وہی حیثیت ہے جو پاکستان کے لیے ہے۔ اردوان نے کہاکہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے۔ ترک صدر نے کہاکہ ہمارے تعلقات ’’مفادات‘‘ پر نہیں بلکہ ’’عشق و محبت‘‘ پر مبنی ہیں۔ ترکی کے رہنما نے کہاکہ پاکستان کا دکھ بھی ہمارا ہے، خوشی بھی ہماری ہے اور کامیابی…

مزید پڑھئے

دنیا میں تشدد کا بڑھتا ہوا رجحان

اسلام کہتا ہے کہ انسان اشرف المخلوقات ہے۔ لیکن دنیا میں کروڑوں انسانوں کو حیوانوں سے بدتر زندگی بسر کرنے پر مجبور کردیا گیا ہے۔ عیسائیت کہتی ہے: اگر کوئی تمہارے ایک گال پر تھپڑ مارے تو تم دوسرا گال بھی تھپڑ کے لیے پیش کردو۔ لیکن دنیا میں ہو یہ رہا ہے کہ کروڑوں انسان دوسرے انسانوں کے ایک گال پر تھپڑ مارتے ہیں اور حسرت کرتے ہیں کہ انہیں دوسرے گال پر تھپڑ مارنے کا موقع کیوں فراہم نہ ہوا۔ ہندوازم شرک کی حد تک انسان کی تکریم میں غلو کرتا ہے، یہاں تک کہ وہ انسانوں کے…

مزید پڑھئے

کراچی ، تباہی و بربادی کا ذمہ دار کون؟۔

کراچی کا نوحہ لکھنے والا کوئی نہیں… عدالت عظمیٰ کے سربراہ کی جانب سے کراچی کے لیے ایک صدا تاتاریوں نے بغداد کو تاراج کیا، مگر بغداد تاتاریوں کا نہ تھا۔ احمد شاہ ابدالی اور انگریزوں نے دِلّی کی اینٹ سے اینٹ بجادی، مگر دِلّی احمد شاہ ابدالی اور انگریزوں کی نہیں تھی۔ اسٹیبلشمنٹ، ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی اور نواز لیگ نے کراچی کو تباہ و برباد کردیا، اور کراچی اسٹیبلشمنٹ کا بھی تھا، ایم کیو ایم کا بھی تھا، پیپلز پارٹی کا بھی تھا اور نوازلیگ کا بھی تھا۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ تاتاری بغداد اور احمد…

مزید پڑھئے

مقبوضہ کشمیر میں بھارت اور فلسطین میں امریکہ اور اسرائیل کا رقصِ ابلیس

مسلمان حکمران کیا کررہے ہیں؟ امتِ مسلمہ 57 آزاد ریاستوں پر مشتمل ہے۔ اس کی آبادی ایک ارب 60 کروڑ ہے۔ اس کے پاس تیل کے معلوم ذخائر کا 60 فیصد اور گیس کے ذخائر کا 70 فیصد ہے۔ امتِ مسلمہ کے پاس تقریباً دو کروڑ مربع کلومیٹر رقبہ ہے۔ دنیا کی چار اہم ترین بندرگاہیں اور آبی راستے امت کے پاس ہیں۔ دنیا میں اگر کوئی امت حقیقی معنوں میں عالم گیر ہے تو وہ امتِ مسلمہ ہے۔ مگر امتِ مسلمہ کے بادشاہوں، جرنیلوں اور سیاسی حکمرانوں نے امتِ مسلمہ کے ’’ڈائناسار‘‘ کو ’’چیونٹی‘‘ بنادیا ہے۔ امتِ مسلمہ انسانیت…

مزید پڑھئے