ملک ریاض کو معاشرے کا ہیرو بنانے کی سازش

اگر آپ اپنے معاشرے سے زندہ تعلق رکھتے ہیں تو اخبار کی خبریں بھی پستول کی گولیوں کی طرح آپ کے سینے میں اُتر سکتی ہیں۔ ذرا روزنامہ جنگ کراچی میں حنیف خالد کی بائی لائن کے ساتھ شائع ہونے والی یہ خبر تو ملاحظہ کیجیے۔ ’’چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین نے اربوں روپے کے ذاتی خرچ سے دنیا کی تیسری بڑی مسجد تعمیر کرادی ہے۔ یہ مسجد بحریہ ٹائون میں واقع ہے۔ اس کی ساری لاگت ملک ریاض حسین نے اپنی ذاتی جیب سے ادا کی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں ملک کے سربراہ یا کسی سرمایہ…

مزید پڑھئے

پاکستان میں ہر حکومت ناکام کیوں ہوجاتی ہے؟

حکومتوں کی ناکامی مذاق نہیں۔ جب دو تین حکومتیں ناکام ہوتی ہیں تو صرف حکومتیں ناکام ہوتی ہیں۔ جب پانچ چھے حکومتیں ناکام ہوتی ہیں تو پھر ’’نظام‘‘ ناکام ہوتا ہے۔ لیکن جب ہر حکومت ناکام نظر آنے لگے تو ریاست کی ناکامی کا تاثر پیدا ہوجاتا ہے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سوات میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ” موجودہ حکومت زیادہ دیر چلنے والی نہیں۔ چار پانچ ماہ میں خود ہی ’’ہینڈز اَپ‘‘ کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زمیں بوس ہوچکی ہے، وزراء اپنی ناکامیوں کا خود اعتراف کررہے ہیں، موجودہ…

مزید پڑھئے

ہم اور جھوٹ کی نفسیات (آخری حصہ)

گزشتہ ڈھائی تین برس سے ایک صاحب مسلسل میرے مطالعے میں ہیں ان صاحب کی خصوصیات یہ ہیں کہ زندگی کا ہر واقعہ ان کے ساتھ پیش آچکا ہے۔ آپ ان سے کسی شخص کی برجستگی یا دلداری کا قصہ بیان کریں گے تو وہ اسی وقت آپ سے اس برجستگی اور دلداری سے ملتا جلتا اپنی برجستگی اور دلداری کا کوئی قصہ بیان کردیں گے۔ آپ کسی اعلیٰ عہدیدار سے اپنے مراسم کا تذکرہ کریں گے تو وہ آپ کو بیٹھے بیٹھے دس اعلیٰ عہدیداروں سے اپنے قریبی مراسم کے واقعات سنادیں گے۔ یہاں تک کہ اگر آپ ان…

مزید پڑھئے

ہم اور جھوٹ کی نفسیات

قومی زندگی کے سرسری جائزے کے بعد یہ بات آسانی کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ ہمارے لیے جھوٹ، ہوا اور پانی کی طرح ناگزیر ہوچکا ہے جس طرح ہم ہوا اور پانی کی ضرورت محسوس کرتے ہیں اسی طرح جھوٹ کی طلب بھی محسوس کرتے ہیں بلکہ ہوا اور پانی تو ہم اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کرتے ہیں لیکن جھوٹ کا استعمال ہم اپنی ضرورت سے کہیں زیادہ کرتے ہیں۔ مذہبی نقطہ نگاہ کے مطابق جھوٹ صرف اسی وقت بولا جاسکتا ہے جب انسان کو جان جانے کا خطرہ ہو اور جھوٹ بول کر جان بچنے کی اُمید…

مزید پڑھئے

جہاں ہندوستان وہاں جرم‘ جہاں جرم وہاں ہندوستان

ہندوستان سے متعلق اصول بہت سیدھا سادا ہے اور وہ یہ کہ جہاں ہندوستان وہاں جرم اور جہاں جرم وہاں ہندوستان۔ کیا ایک انسان کی حیثیت سے کبھی آپ سوچ سکتے ہیں کہ آپ کسی تین چار سال کے بچے کے نانا کو ماریں گے اور پھر اس تین چار سالہ بچے کو اس کے نانا کی لاش پر بٹھا کر اس کی تصویر لیں گے؟۔ آپ انسان ہیں اس لیے آپ ایسا کرنا تو دور کی بات ایسا سوچ بھی نہیں سکتے مگر بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں یہی کیا ہے۔ اس نے ایک بچپن…

مزید پڑھئے

عمران خان کی ریاستِ مدینہ میں “بت خانے” کی سیاست

پاکستان کے حکمران طبقے کو ’’روشن خیالی‘‘ کا ’’ہیضہ‘‘ ہے۔ اسے اپنے اسلام کی ’’رونمائی‘‘ سے شرم آتی ہے اور روشن خیالی کی نمائش پر فخر محسوس ہوتا ہے عمران خان اپنے دعوے کے مطابق پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے آئے تھے، مگر اب وہ اپنی ریاست مدینہ میں ’’بت خانے کی سیاست‘‘ کرتے پائے جاتے ہیں۔ چونکہ عمران خان کی پوری سیاست ’’جرنیل مرکز‘‘ ہے، اس لیے اُن کی بت خانے کی سیاست بھی یقیناً ’’جرنیل مرکز‘‘ ہی ہوگی۔ عمران خان کہتے ہیں کہ وہ اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں۔ یہ انکسار کی انتہا ہے، اس لیے کہ…

مزید پڑھئے

قرآن کی تعلیم پر تین سیکولر کالم نگاروں کا حملہ (آخری حصہ)

سلینا کریم نے قائد اعظم پر ایک ضخیم کتاب ’’SECULAR JINNAH And PAKISTAN what The Nation Doesn’t Know‘‘ لکھی ہوئی ہے۔ چودہ ابواب پر مشتمل اس کتاب کے ایک پورے باب کا عنوان ہے۔ The Quran and Jinnah’s Speeches۔ یعنی قرآن اور جناح کی تقاریر۔ اس باب میں سلینا کریم نے سات موضوعات پر قائد اعظم کی تقاریر کے اقتباسات پیش کیے ہیں اور پھر وہ قرآنی آیات درج کی ہیں جن سے قائد اعظم کے سات بیانات برآمد ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے لیے ملاحظہ کیجیے۔ Secular Jinnah and Pakistan۔ صفحہ 235 سے صفحہ 252 تک۔ اس باب کے خاتمے…

مزید پڑھئے

قرآن کی تعلیم پر تین سیکولر کالم نگاروں کا حملہ

پاکستان کے سیکولر کالم نگاروں کو اسلام پر حملہ کرنا ہوتا ہے تو وہ اسلام پر براہِ راست حملہ نہیں کرتے۔ وہ علما، مولویوں اور ملائوں کو بُرا بھلا کہتے ہیں۔ مگر پاکستان میں سیکولر اور لبرل لکھنے والوں کی جرأت اب اتنی بڑھ چکی ہے کہ انہوں نے براہِ راست اسلام پر حملہ کیا ہے۔ اس سنگین حملے کا پس منظر یہ ہے کہ گورنر پنجا نے پنجاب کی جامعات میں قرآن مجید کو ترجمے سے پڑھنا لازم قرار دے دیا ہے۔ قرآن کو ترجمے سے پڑھے بغیر کسی کو ڈگری نہیں مل سکے گی۔ پاکستان اسلام کے نام…

مزید پڑھئے

ایم کیو ایم… ایک اسکینڈل

ایم کیو ایم لندن کے ڈپلومیٹک ونگ کے سابق سربراہ، رابطہ کمیٹی کے رکن اور الطاف حسین کے قریبی ساتھی محمد انور نے تصدیق کی ہے کہ ایم کیو ایم لندن میں بھارت سے فنڈنگ حاصل کرتی رہی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ میں نے بھارت سے حاصل ہونے والی تمام رقوم پارٹی کو دیں۔ محمد انور کے بقول بھارتی سفارت کاروں سے ان کی ملاقات ایم کیو ایم لندن کے ایک اور رہنما ندیم نصرت نے کرائی۔ دی نیوز اور جیو کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے یہ ’’انکشاف‘‘ بھی کیا کہ کراچی میں قتل و غارت گری…

مزید پڑھئے

سید منور حسن ؒ۔

مردِ خُدا کا عمل عشق سے صاحب فروغ عشق ہے اصلِ حیات موت ہے اُس پر حرام اقبال کی عظیم الشان نظم ’مسجد ِقرطبہ‘ اس طرح شروع ہوتی ہے:۔ سلسلۂ روز و شب، نقش گرِ حادثات سلسلۂ روز و شب، اصلِ حیات و ممات سلسلۂ روز و شب، تارِ حریر و دو رنگ جس سے بناتی ہے ذات اپنی قبائے صفات سلسلۂ روز و شب، سازِ ازل کی فغاں جس سے دِکھاتی ہے ذات زیر و بم ممکنات تجھ کو پرکھتا ہے یہ، مجھ کو پرکھتا ہے یہ سلسلۂ روز و شب، صیرفیِ کائنات آنی و فانی تمام معجزہ ہائے…

مزید پڑھئے