ہندوستان اور اس کا سیکولرازم

پنڈت جواہر لعل نہرو کے ہندوستان میں سیکولرازم ایک ’’رومان‘‘ تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی پنڈت جواہر لعل نہرو خود بھی سیکولر ہونے کے دعویدار تھے اور انہوں نے بھارت کو سیکولر آئین بھی دیا تھا۔ پنڈت جواہر لعل نہرو کے ہندوستان میں سیکولرازم کا رومان اتنا شدید تھا کہ اس نے فلمی گیتوں تک کو متاثر کردیا تھا۔ بھارت نے 1959ء میں فلم ’’دھول کا پھول‘‘ بنائی۔ اس فلم میں ساحر لدھیانوی کا لکھا ہوا گیت بھی شامل تھا۔ گیت یہ تھا۔ تو ہندو بنے گا نہ مسلمان بنے گا انسان کی اولاد ہے انسان بنے گا ٭٭…

مزید پڑھئے

مغرب کی اسلام دشمنی اور متبادل کا خوف

اسلام کے خلاف ’’عالمِ باطل‘‘ کا یہ ’’اجماع‘‘ کہیں ہمیں یہ تو نہیں بتا رہا کہ اسلام کے عالمگیر غلبے کی منزل اب دور نہیں؟ فرانس کے صدر ایمانویل ماکروں نے اسلام اور مسلمانوں پر حملوں کو عادت بنا لیا ہے۔ ابھی چند روز پیشتر انہوں نے فرمایا تھا کہ مسلمانوں کو فرانس میں رہنا ہے تو انہیں اپنے مذہب کی توہین کو برداشت اور قبول کرنا ہوگا۔ اب انہوں نے فرمایا ہے کہ فرانس ایک سیکولر ملک ہے، چنانچہ فرانس میں مذہب کا سہارا لے کر علیحدہ اور متوازی معاشرہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے…

مزید پڑھئے

مغربی دنیا کی معاشی، سیاسی اور عسکری شیطنت

مغربی دنیا کو اگر عہدِ حاضر کا معاشی، سیاسی اور عسکری شیطان کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ مغربی دنیا کی معاشی شیطنت کا یہ عالم ہے کہ اس کی اطلاع عمران خان جیسے شخص کو بھی ہوگئی ہے۔ اقوام متحدہ کے پینل سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ترقی پزیر ممالک سے ہر سال ایک ہزار ارب ڈالر وائٹ کالر کرائمز کی صورت میں ترقی یافتہ ممالک کی جانب منتقل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کے بینکوں میں ترقی پزیر ممالک کے 7 ہزار ارب ڈالر پڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ…

مزید پڑھئے

یاسر پیرزادہ‘ ریپ کلچر اور مائنڈ سیٹ

یاسر پیرزادہ روزنامہ جنگ کے کالم نگار ہی نہیں معروف کالم نویس عطا الحق قاسمی کے فرزند اور ’’پنجاب کے پیرزادے‘‘ بھی ہیں۔ اقبال نے اپنے مجموعہ کلام بال جبریل میں ’’پنجاب کے پیرزادوں سے‘‘ کے عنوان کے تحت ایک معرکہ آرا نظم کہہ رکھی ہے۔ گفتگو کے آغاز سے پہلے اس نظم کو ملاحظہ کرنا مفید ہوگا۔ اس نظم سے پنجاب کے پیرزادوں کا باطن پوری طرح عیاں ہو کر سامنے آتا ہے۔ اقبال کی معرکہ آرا نظم یہ ہے۔ حاضر ہوا میں شیخ مجدّد کی لحد پر وہ خاک کہ ہے زیر فلک مطلع انوار اس خاک کے…

مزید پڑھئے

ایم کیو ایم کے مظالم کی تاریخ

شاعر نے کہا ہے ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جم جائے گا لیکن کراچی میں ایم کیو ایم کے مظالم کی تاریخ نے اب تک اس شعر کو اس حال میں رکھا ہوا ہے۔ ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو بڑھ جاتا ہے خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو بہہ جائے گا اس شعر کی تازہ ترین مثال سانحہ بلدیہ فیکٹری کے سلسلے میں سامنے آنے والا انسداد دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ ہے۔ جیسا کہ دنیا جانتی ہے ایم کیو ایم کے رہنمائوں اور…

مزید پڑھئے

میاں نواز شریف اور دوچہروں کی سیاست

۔”انقلابی تقریر“ سے پہلے خصوصی ایلچی کی آرمی چیف سے خفیہ ملاقات میاں نوازشریف کے دو چہرے ہیں۔ ایک اصلی اور ایک نقلی۔ میاں نوازشریف کا ایک چہرہ وہ تھا جو جنرل ضیا الحق کو روحانی باپ کے طور پر دیکھتا تھا۔ میاں نوازشریف کا دوسرا چہرہ وہ تھا جس کو جنرل ضیا الحق کی مذمت کرتے ہوئے پایا گیا۔ میاں نوازشریف کا ایک چہرہ وہ تھا جو قاضی حسین احمد کو گھریلو تنازعات میں ثالث بناتا تھا۔ میاں نوازشریف کا دوسرا چہرہ وہ تھا جس نے قاضی حسین احمد پر دس کروڑ کھا جانے کا رکیک الزام لگایا۔ میاں…

مزید پڑھئے