مسلمانوں کی تاریخ حقیقی معنوں میں عجیب و غریب ہے۔ مسلمانوں نے اسپین کو فتح کیا اور مسلمانوں کے اسپین میں یہودیوں اور عیسائیوں کے مزے تھے۔ ان میں شاعر تھے، ادیب تھے، فلسفی تھے، مفکرین تھے، تاجر تھے، سیاسی رسوخ رکھنے والے لوگ تھے۔ مسلمانوں نے اسپین کے ایک بڑے حصے پر 800 سال حکومت کی لیکن اتنی طویل مدت میں انہوں نے کبھی یہودیوں اور عیسائیوں کا قتل عام نہیں کیا، کبھی ان کا سماجی یا معاشی مقاطعہ یا بائیکاٹ نہیں کیا۔ لیکن اسپین میں مسلمانوں کا اقتدار جیسے ہی ختم ہوا عیسائی حکمرانوں نے مسلمانوں کے سامنے…
جدید ذرائع ابلاغ کی طاقت کا راز ـ شاہنواز فاروقی
ہماری دنیا ذرائع ابلاغ کی دنیا ہے۔ اس دنیا میں ذرائع ابلاغ کی طاقت اتنی بڑھ گئی ہے کہ کبھی ذرائع ابلاغ زندگی کا حصہ تھے مگر آج ایسا محسوس ہوتا ہے کہ زندگی ذرائع ابلاغ کا حصہ بن گئی ہے۔ الٹی گنگا بہنا کبھی ایک محاورہ تھا مگر زندگی اور ذرائع ابلاغ کے تعلق میں یہ محاورہ ایک حقیقت بن گیا ہے۔ یہ ایک انتہائی ہولناک صورتِ حال ہے اور اس کا تقاضا یہ ہے کہ ذرائع ابلاغ کی قوت، ان کی کشش اور ان کے اثرات کو جتنے زاویوں سے ممکن ہو دیکھا اور سمجھا جائے تاکہ ہم…
پاکستانی معاشرے کا خطرناک علمی رجحان
پورے معاشرے کو اندازہ تک نہیں کہ وہ جن علوم وفنون کو ترک کرچکے ہیں اور مزید کررہے ہیں اس کا کیا مفہوم ہے اور اس کا کیا نقصان ہے؟ ہماری دنیا سیاسی اعتبار سے ہی نہیں علمی اعتبار سے بھی بھیڑ چال کا منظر پیش کررہی ہے۔ یہ بھیڑ چال اُن معاشروں میں زیادہ سنگین ہے جہاں قیادت کا بحران اور منصوبہ بندی کا فقدان ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ علمی بھیڑچال کا مفہوم کیا ہے؟ اس سوال کا جواب آسان ہے۔ آج سے تیس چالیس سال پہلے ہمارے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی عظیم اکثریت ڈاکٹر یا انجینئر…
امت کا تصور اور برصغیر کے مسلمان
قرونِ اولیٰ کے مسلمانوں کے لیے امت کا تصور انتہائی اہم تھا۔ ان کا تصور امت یہ تھا کہ مکہ اور مدینہ روئے زمین کا مرکزی نکتہ ہیں اور پوری زمین اس نکتے کی توسیع ہے۔ مسلمانوں کے اس تصور نے قبیلوں اور قوموں کو کیا ایک فرد کو بھی امت بنا کر کھڑا کر دیا۔ چنانچہ مسلمان جہاں گئے انہوں نے امت کے تصور کی فصل کاشت کی اور ایک ایسا انسانی تجربہ تخلیق کیا جس کی اس سے پہلے کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی تھی۔ کہنے کو اسلام ساری دنیا میں پھیلا مگر برصغیر کے مسلمانوں نے…
قائد اعظم محمد علی جناح کیوں صحیح تھے؟ مولانا ابوالکلام اآزاد…
دنیا میں پاکستان جیسی ریاست کا تصور محال ہے۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں بیٹھ کر کوئی بھی شخص اخبار، ریڈیو یا ٹیلی وژن پر یہ سوال اٹھا سکتا ہے کہ پاکستان قائم ہونا چاہیے تھا یا نہیں؟ سابق سوویت یونین تقریباً دو کروڑ لاشوں پر قائم ہوا تھا اور اس نے دو ہزار سال کی عیسائیت کو چار دن میں زندہ دفن کردیا تھا، لیکن اس کے باوجود 70 سال تک کسی کو یہ سوال اٹھانے کی جرأت نہ ہوئی کہ سوویت یونین بننا چاہیے تھا یا نہیں؟ اس کی وجہ ظاہر ہے۔ یہ سوال اٹھانے والا…
قائداعظم اور محبت کا لمس
ہم اقبال‘ قائداعظم اور اپنی تاریخ کی اصل سے بہت دور نکل آئے ہیں۔ ہم نے چھوڑا تو کسی چیز کو نہیں مگر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے ہاتھ میں بھی کچھ نہیں‘ سوائے معلومات اور علم کے دفتر کے۔ یہ سب بہت اہم ہے‘ بہت قیمتی ہے۔ مگر اس سے بہت زیادہ اہم تعلق کا لمس ہے‘ محبت کی حرارت ہے‘ وہ حرارت جو معلومات کو علم اور علم کو محبت میں ڈھال کر اسے احساس بنادیتی ہے۔25 دسمبر پر قائداعظم کے حوالے سے بھلا اور کیا کہا جائے؟ بڑی شخصیات کو بھلانا آسان نہیں، مگر ہم نے…
اسلامی جمعیت طلبہ علمی اور نظریاتی تحریک
۔23 دسمبر یوم تاسیس پر خصوصی تحریر ۔ 23 دسمبر 1947ء کو جمعیت کے ساتھ 25طلبہ تھے۔ آج لاکھوں طلبہ ہیں۔ اور اگر لاکھوں طلبہ نہ بھی ہوں تو بھی جمعیت کے ساتھ 73ال کی شاندار تاریخ ہے۔ ہمارے زمانے میں اجتماعیت کا یہ حال ہوگیا ہے کہ ان کے سلسلے میں 73ہفتے بھی ’’تاریخ‘‘ محسوس ہوتے ہیں۔ لیکن جمعیت نے 73ہفتے نہیں 73 سال بسر کر کے دکھائے ہیں۔ لیکن جمعیت نے صرف وقت نہیں گزارا اس نے وقت کو بدلا بھی ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے جب اپنی جدوجہد کا آغاز کیا تو اس کے لیے حالات سخت…
دنیا میں تشدد کا بڑھتا ہوا رجحان
اسلام کہتا ہے کہ انسان اشرف المخلوقات ہے۔ لیکن دنیا میں کروڑوں انسانوں کو حیوانوں سے بدتر زندگی بسر کرنے پر مجبور کردیا گیا ہے۔ عیسائیت کہتی ہے: اگر کوئی تمہارے ایک گال پر تھپڑ مارے تو تم دوسرا گال بھی تھپڑ کے لیے پیش کردو۔ لیکن دنیا میں ہو یہ رہا ہے کہ کروڑوں انسان دوسرے انسانوں کے ایک گال پر تھپڑ مارتے ہیں اور حسرت کرتے ہیں کہ انہیں دوسرے گال پر تھپڑ مارنے کا موقع کیوں فراہم نہ ہوا۔ ہندوازم شرک کی حد تک انسان کی تکریم میں غلو کرتا ہے، یہاں تک کہ وہ انسانوں کے…
انسانی تاریخ اور ’’دوسرا‘‘
انسانی زندگی اور انسانی تاریخ میں ’’دوسرے‘‘ کا کردار اتنا اہم اور اتنا بنیادی ہے کہ اسے نظر انداز کرکے ہم انسانی زندگی اور انسانی تاریخ کو نہیں سمجھ سکتے۔ ژاں پال سارتر مغربی تہذیب کے صورت گروں میں سے ایک ہے۔ اس کا مشہور زمانہ فقرہ ہے۔ ’’دوسرے لوگ ہمارا جہنم ہیں‘‘ اس فقرے کی پشت پر مغرب کی پوری تاریخ کھڑی ہے۔ مغرب جب تک مذہبی تھا دوسرے لوگ فرد کا جہنم نہیں تھے مگر مغرب نے جیسے ہی مذہب کا انکار کیا فرد اور معاشرے کا فطری تعلق ختم ہوگیا اور فرد کو محسوس ہونے لگا کہ…
پاکستان کیوں ٹوٹا؟جنرل نیازی کی گواہی
سوال یہ ہے کہ وہ ’’ٹولہ‘‘ کون تھا جو پاکستان توڑنے کے لیے کام کررہا تھا اور جس نے مشرقی پاکستان کے سیاسی مسئلے کو طاقت کے زور سے حل کرنے کی کوشش کی؟ بدقسمتی سے اس ٹولے کی نشاندہی نہ یحییٰ نے کی، نہ جنرل نیازی نے کی پاکستان 20 ویں صدی کا سیاسی ’’معجزہ‘‘ تھا، لیکن مغربی پاکستان کے نااہل اور بددیانت حکمران طبقے نے صرف 24 سال میں اس ’’معجزے‘‘ کو ’’مسئلہ‘‘ بنا کر رکھ دیا، یہاں تک کہ 16 دسمبر 1971ء کو پاکستان ٹوٹ گیا۔ آج دنیا کے نقشے پر جو پاکستان موجود ہے وہ قائداعظم…