پاکستان کی ناکام سیاسی قیادت

سیاست دان جرنیلوں کی مزاحمت کیوں نہیں کر پاتے؟ اسلام اور مسلمانوں کی تاریخ باطل اور طاقت کی مزاحمت کی تاریخ ہے۔ حضرت ابراہیمؑ کے پاس نہ کوئی ریاست تھی، نہ فوج تھی، سرمایہ تھا نہ کوئی جماعت تھی، مگر اس کے باوجود انہیں نمرود کی مزاحمت کا حکم دیا گیا، اور حضرت ابراہیم علیہ السلام نے مزاحمت کے دائرے میں حجت تمام کرکے دکھا دی۔ حضرت موسیٰؑ اور حضرت ہارونؑ کے پاس بھی نہ حکومت تھی، نہ ریاست تھی، نہ فوج تھی، نہ کوئی جماعت تھی، مگر انہیں بھی فرعون کی مزاحمت کا حکم دیا گیا اور دونوں برگزیدہ…

مزید پڑھئے

بھارت میں مسلمانوں کے لیے کوئی محبت کی دکان نہیں

بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کو بھارتی ریاست کرناٹک کے ریاستی انتخابات میں کانگریس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسمبلی کی 224 نشستوں میں سے کانگریس نے 136 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بی جے پی کو صرف 65 نشستوں پر کامیابی مل سکی ہے۔ ان انتخابات میں جنتا دَل کو 19 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔ کرناٹک کی اسمبلی میں حکومت سازی کے لیے 113 نشستوں پر کامیابی ضروری ہے۔ انتخابات کی ایک خاص بات یہ ہے کہ کرناٹک میں مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی عائد کرنے والے وزیر تعلیم ناگیش کو…

مزید پڑھئے

پاکستانی سیاست کی تباہی کے اسباب

پاکستان میں سیاست قوم کی تقدیر لکھنے کے بجائے اس تقدیر کو مسخ کرنے کا عمل بن گئی ہے جرمن ادیب ٹامس مان نے کہا تھا کہ 20 ویں صدی میں انسانی تقدیر سیاسی اصطلاحوں میں لکھی جائے گی۔ ٹامس مان کی یہ بات سو فیصد درست ثابت ہوئی۔ بیسویں صدی سیاسی انقلابات کی صدی تھی۔ اس صدی میں روس اور چین میں سوشلسٹ انقلابات برپا ہوئے۔ 1979ء میں ایران میں اسلامی انقلاب آیا۔ 20 ویں صدی میں دو عالمی جنگیں ہوئی جن کے محرکات بیشتر سیاسی تھے۔ دو عالمی جنگوں کی وجہ سے مغرب کی استعماری طاقتیں اپنے مقبوضات…

مزید پڑھئے

سندھ میں پیپلزپارٹی کی لسانی سیاست کا کھیل

دنیا میں کراچی سے زیادہ مظلوم شہر کوئی نہیں ہے، جماعت اسلامی اور حافظ نعیم الرحمٰن اس مظلوم شہری کی آواز بن کر ابھرے ہیں کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کی غیر معمولی کامیابی اور امیر جماعت اسلامی کراچی کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت نے پیپلزپارٹی کے رہنمائوں اور متاثرین کے اوسان خطا کردیے ہیں اور پیپلزپارٹی کے رہنما جماعت اسلامی اور حافظ نعیم الرحمٰن کے خلاف ’’لسانی کارڈ‘‘ کھیلنے لگے ہیں۔ اس کا ایک ثبوت وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا بیان ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں فرمایا ہے کہ حافظ نعیم الرحمٰن کے بیانات…

مزید پڑھئے

مغربی تہذیب کے اثرات

جدید مغربی تہذیب کے غلبے نے دنیا میں تین طرح کے تجربات خلق کیے ہیں۔ پہلا تجربہ یہ ہے کہ مغربی تہذیب اور اس کے علمبردار امریکا پہنچے اور انہوں نے دو سو سال میں آٹھ سے دس کروڑ ریڈ انڈینز کو قتل کرکے ان کی نسل ہی ختم کردی اور جو ریڈ انڈینز باقی رہ گئے ان کا یہ حال کردیا کہ نہ ان کا مذہب باقی رہا نہ ان کی تہذیب باقی رہی، نہ ان کی زبان زندہ رہی۔ یعنی مغربی تہذیب کے علمبرداروں نے ریڈ انڈینز کی اکثریت کو مار ڈالا اور باقی لوگوں کی تہذیب کو…

مزید پڑھئے

پاکستان سیکولر کیوں نہیں ہوسکتا؟

مسلمانوں کی تاریخ میں سیکولرازم ایک اجنبی،لایعنی اور گمراہ کن نظریہ ہے دنیا میں پاکستان کے سوا کوئی ملک ایسا نہیں جس کے نظریاتی تشخص کے بارے میں کوئی ابہام یا کوئی بحث موجود ہو۔ سوویت یونین پہلے دن سے سوشلسٹ ری پبلک تھا، وہ 70 سال تک سوشلسٹ ری پبلک رہا اور اس کے بارے میں کبھی یہ بحث شروع نہ ہوسکی کہ وہ سوشلسٹ ری پبلک ہے یا نہیں؟ امریکہ پہلے دن سے سیکولر ہے اور اس کے بارے میں کبھی یہ سوال نہیں اٹھایا گیا کہ بانیانِ امریکہ اسے کیا بنانا چاہتے تھے، سیکولر ری پبلک یا…

مزید پڑھئے

وقت

وقت انسان کی زندگی کی سب سے بڑی متاع ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وقت انسان کی تخلیق نہیں۔ انسان وقت میں ایک لمحے کی کمی کرسکتا ہے نہ اضافہ۔ انسان کمزور پڑتا ہے اور دوبارہ طاقت ور ہوجاتا ہے۔ انسان دولت سے محروم ہوجاتا ہے اور پھر دولت حاصل کرنے میں کامیاب رہتا ہے لیکن انسان گزرے ہوئے وقت کا ایک لمحے بھی لوٹا نہیں سکتا۔ ہر من ہیس نے اپنے معرکہ آراء ناول سدھارتھ میں کہا ہے کہ وقت ایک بہتے ہوئے دریا کی طرح ہے اور آپ بہتے ہوئے دریا کے پانی میں دوبارہ پائوں…

مزید پڑھئے

عوام اور فوج میں کون دراڑ ڈال رہا ہے؟

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید حافظ عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن عوام اور افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ ہمیں ظاہری اور چھپے دشمن کو پہچاننا ہے اور حقیقت اور ابہام میں واضح فرق رکھنا ہو گا۔ انہوں نے پھر کہا کہ ریاست کا محور عوام ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے تحفظ اور سلامتی سے بڑھ کر کوئی چیز مقدس نہیں۔ ہمیں عوام اور فوج کے باہمی رشتے کو قائم رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ریاستی اور سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرنا چاہتا ہے۔ (روزنامہ جنگ…

مزید پڑھئے

زندگی

انسانی زندگی ایک سمندر کی طرح ہے، لیکن انسان کی مشکل یہ ہے کہ وہ اس سمندر کے کسی ایک جزیرے پر مقیم ہوجاتا ہے اور زندگی کو سمندر کے بجائے جزیرہ سمجھنے لگتا ہے، یہاں تک کہ جزیرہ اس کی زندگی کا ’’تناظر‘‘ بن جاتا ہے۔آپ نے اس ملکہ کا قصہ سنا ہی ہوگا جسے بتایا گیا کہ ملک میں روٹی کی قلت ہوگئی ہے اور لوگ روٹی کی قلت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ یہ سن کر ملکہ نے کہا کہ ملک میں روٹی کی قلت ہوگئی ہے تو یہ لوگ کیک کیوں نہیں کھاتے؟ ملکہ کی زندگی…

مزید پڑھئے

ایک ہزار سال پر پھیلا ہوا جھوٹ؟

اطلاعات کے مطابق بھارتی ادارے نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹربنگ نے 12 ویں کلاس کے نصاب سے مغلیہ سلطنت سے متعلق باب نکال دیے۔ ادارے کے ایک افسر نے بھارتی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اس تبدیلی کا اطلاق 24-2023 کے تعلیمی سال پر ہوگا۔ بھارتی نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق 12 ویں جماعت کی پولیٹیکل سائنس کی کتاب سے ریاست گجرات کے فسادات اور ان پر نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ کا باب بھی نکال دیا گیا ہے۔ اسی طرح 11 ویں کلاس کی عالمی تاریخ کی کتاب سے سینٹرل اسلامک لینڈز،…

مزید پڑھئے