بڑھتے ہوئے جنسی جرائم کے اسباب کیا ہیں؟

عمران خان میں ہزاروں برائیاں ہوں گی مگر ایک خوبی ہے۔ ان کے دل میں جو کچھ ہوتا ہے بلا کم وکاست بیان کردیتے ہیں۔ وہ گفتگو کرتے ہوئے اس خوف میں مبتلا نہیں ہوتے کہ دنیا کیا کہے گی۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے یہ بات کھل کر کہی کہ عورت کا کم لباس نوجوانوں کے جنسی جذبات کو بھڑکاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب میں تو جنسی جذبات کے نکاس کا بندوبست موجود ہے مگر ہمارے معاشرے میں جنسی جذبات گھٹ کر رہ جاتے ہیں اور انسان کو جرائم پر اکساتے ہیں۔ عمران خان کے اس…

مزید پڑھئے

افغانستان میں امریکہ کو شکست اور اس کے بعد کا منظر نامہ

عندلیب شادانی کا شعر ہے ؎ جھوٹ ہے سب تاریخ ہمیشہ اپنے کو دہراتی ہے اچھا، میرا خوابِ جوانی تھوڑا سا دہرائے تو شادانی صاحب کو اتنی سی بات معلوم نہ تھی کہ ہر آدمی تاریخ بننے اور کہلانے کی صلاحیت نہیں رکھتا، لیکن اگر کوئی شخص تاریخ بننے کا اہل ہو تو تاریخ ہمیشہ خود کو دہراتی ہے۔ تاریخ کے حوالے سے اس وقت دو نظریات دنیا میں موجود ہیں۔ تاریخ کا ایک تصور یہ ہے کہ تاریخ خطِ مستقیم میں آگے کی طرف سفر کرتی رہتی ہے۔ تاریخ کے اس تصور میں تاریخ کے خود کو دہرانے کا…

مزید پڑھئے

عمران خان کے فکر انگریز خیالات

وزیراعظم عمران خان نے مختصر دورانیے کی شوقیہ فلموں کی تقریب میں ایک دانش ور کی طرح گفتگو کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انگریزی زبان اور لباس کا استعمال ہمارا سوفٹ امیج نہیں ہے بلکہ یہ چیزیں ہمارے احساس کمتری کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سوفٹ امیج کو فروغ دینا ہے تو ’’پاکستانیت‘‘ کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جسے خود سے شرم آئے دنیا اس کی عزت نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ ہارنے سے ڈرنے والا شخص کبھی جیت نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری کے زوال کا…

مزید پڑھئے

برصغیر کی مسلم ریاست اور معاشرے کی نااہلی کا ماتم

پاکستان کے سیکولر اور لبرل حلقوں میں برصغیر کی مسلم ریاست اور مسلم معاشرے کی نااہلیوں کا ماتم عام ہے۔ حسن نثار اور ان جیسے لوگ کہتے ہیں کہ جب مغرب اوکسفرڈ یونیورسٹی تعمیر کررہا تھا تو برصغیر کی مسلم ریاست تاج محل بنارہی تھی۔ جب مغرب سائنس اور ٹیکنالوجی کو فروغ دے رہا تھا برصغیر کی مسلم ریاست اور مسلم معاشرہ سویا پڑا تھا۔ جب یورپ صنعتی انقلاب برپا کررہا تھا برصغیر کی ریاست اور معاشرہ زرعی ماحول میں سانس لے رہا تھا۔ جب مغرب ستاروں پر کمند ڈال رہا تھا برصغیر کے لوگ کھانے ’’ایجاد‘‘ کررہے تھے۔ ان…

مزید پڑھئے

پاکستانی سیاست اور رہنمائی کا ’’شریفانہ ماڈل

نواز لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بیان میں فرمایا ہے کہ اگر میاں نوازشریف کو انصاف، زندگی اور صحت کی ضمانت فراہم کی جائے تو وہ اُنھیں آج شام کی پرواز سے پاکستان بلا سکتی ہیں۔ ہمیں مریم نوازکا یہ بیان پڑھ کر اکبر الٰہ آبادی کا شعر یاد آگیا۔ اکبر نے کہا ہے ؎ قوم کے غم میں ڈنر کھاتے ہیں حکام کے ساتھ رنج لیڈر کو بہت ہے مگر آرام کے ساتھ مریم نواز کا مذکورہ بالا بیان ’جنگ‘ کراچی میں 6 کالمی سرخی کے ساتھ شائع ہوا ہے۔ روزنامہ ’دنیا‘ نے اسے ایک کالمی…

مزید پڑھئے

عمران خان کا انٹرویو

وزیراعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی کے پروگرام ایگزی روس آن ایچ بی او کو انٹرویو دیتے ہوئے کئی اہم موضوعات پر اظہار خیال کیا ہے۔ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں میں اضافے کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیار اپنی اصل میں دفاعی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کا پڑوسی آپ سے سات گنا بڑا ہو تو آپ پریشان تو ہوں گے انہوں نے کہا کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف ہیں مگر ہم نے جب سے ایٹم بم بنایا ہے بھارت کے ساتھ ہماری کوئی…

مزید پڑھئے