اے این پی راہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ

قتل کے واقعات نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے اے این پی کے عہدیداروں پر مختلف اوقات میں نامعلوم افراد کے قاتلانہ حملوں کے نتیجے میں اب تک صرف پشاور میں پارٹی کے سابق سینئر راہنما اور سینئر صوبائی وزیر بشیراحمد بلور سمیت 6 شخصیات جاں بحق ہوچکی ہیں، جبکہ میاں افتخار حسین اور حاجی غلام احمد بلور اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملوں میں اب تک محفوظ رہے ہیں، جن پر بدستور مزید حملوں کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ اے این پی کے راہنمائوں پر حملوں کی ابتدا خیبر پختون خوا میں اے این…

مزید پڑھئے

نواز لیگ کی کشتی بھنور میں! رانا ثناء اللہ منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار

مسلم لیگ (ن) کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے سابق وزیر اعظم اور پارٹی کے قائد میاں محمد نواز شریف کوٹ لکھپت جیل ہیں قید ہیں… ان کی حال ہی میں پارٹی کی نائب صدر بنائی جانے والی بیٹی مریم نواز بھی اپنے والد کے ساتھ ہی سزا یافتہ ہیں تاہم عدالت سے ضمانت اور سزا معطل کئے جانے کے بعد آج کل جیل سے باہر ہیں… پارٹی کے صدر قومی اسمبلی میں قائد میاں شہباز شریف بھی مختلف ریفرنسز میں قومی احتساب بیورو کے زیر تفتیش ہیںان کے فرزند پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ…

مزید پڑھئے

بھارت امریکہ اتحاد، چین اور پاکستان کے لیے نئے خطرات

وزیراعظم نریندر مودی کی کامیابی کے بعد سے جہاں بھارت میں ہندوانتہا پسندوں کے حوصلے بلند ہوئے اور دیش کو حقیقی ہندو ریاست بنانے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں، وہیں دنیا بھر کے پاکستان و مسلم مخالف انتہا پسند اور قدامت پسند عناصر بھی ’’مودی ہے تو ممکن ہے‘‘ فلسفے کو آگے بڑھانے میں مصروف ہیں۔ یہ نعرہ انتخابی نتائج کے اعلان کے فوراً بعد بی جے پی کے سربراہ امیت شاہ نے بلند کیا تھا۔ شاہ صاحب کا کہنا ہے کہ یہ ہندوئوں کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ جب پوری قوم اپنے نظامِ حکمرانی کو مذہی عقیدے…

مزید پڑھئے

نئے بجٹ کی تباہ کاریاں

حزبِ اختلاف کا بہت شور تھا کہ 2019-20ء کا میزانیہ بہت ظالمانہ ہے جسے کسی صورت قومی اسمبلی سے منظور نہیں ہونے دیا جائے گا۔ مگر جب بجٹ کی منظوری کا وقت آیا تو حکمران اتحاد نے اسے نہایت آسانی سے واضح اکثریت کے ساتھ منظور کروا لیا، اور حزبِ اختلاف کی جانب سے کوئی مؤثر اور زوردار احتجاج بھی ریکارڈ نہ کرایا جا سکا۔ اب صدرِ مملکت کے دستخطوں کے بعد یکم جولائی سے یہ بجٹ نافذ العمل ہوچکا ہے اور اس کی تباہ کاریاں اوّل روز ہی سے اپنے اثراتِ بد دکھانے لگی ہیں… عوام پر اس بجٹ…

مزید پڑھئے

ڈاکٹر اشرف غنی کا دورۂ پاکستان، پاک افغان تعلقات میں نئے امکانات

پاک افغان تعلقات کی بہتری سمیت خطے کی سیاست میں امن، ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے کی تقویت کے لیے افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کا دورۂ پاکستان خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ اس دورے کی ٹائمنگ بھی اہم ہے۔ کیونکہ اس وقت افغانستان کے تناظر میں پوری دنیا کی نظریں افغان حکومت، افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے پر ہیں۔ پاکستان کا کردار امریکہ، افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ثالث کا ہے، اور سب جانتے ہیں کہ پاکستان کے مؤثر اور فعال کردار کے بغیر افغان مسئلے کے حل کی تلاش ممکن…

مزید پڑھئے

نئے سیاسی بندوبست کی تیاری

اگر ملک میں مہنگائی کا طوفان آتا ہے، افراطِ زر ہوتا ہے، یا پھر ڈالر اونچی اڑان پکڑتا ہے تو حکومت کی طرف سے صرف ایک ہی جواب ملتا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے ایسی ناقص پالیسیاں اپنائیں جس کے نتیجے میں آج مشکل دن دیکھنے پڑ رہے ہیں۔ جگہ جگہ لوگ مہنگائی کے خلاف آواز اٹھاتے اور کہتے ہیں کہ روپے کی قدر مسلسل گرتی جارہی ہے اور اس مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے، تو آگے سے جواب آتا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے قرضے لیے، آج قرضے اتارنے کے لیے ٹیکسوں…

مزید پڑھئے

پاک بھارت تعلقات اور پاکستانی حکمرانوں کی شرمناک “بھارت پرستی”۔

انسان اپنی امیدوں اور اپنے خوف سے پہچانا جاتا ہے۔ اس اعتبار سے ایک مسلمان سے زیادہ ’’امیر‘‘ کوئی نہیں ہوسکتا۔ اس لیے کہ مسلمان کی اُمید بھی خدا ہوتا ہے اور اس کا خوف بھی خدا ہوتا ہے۔ اس تناظر میں دیکھا جائے تو ایک کافر سے زیادہ ’’غریب‘‘ کوئی نہیں ہوسکتا۔ اس لیے کہ کافر کی امید بھی دنیا ہوتی ہے اور خوف بھی دنیا ہوتی ہے۔ اقبال نے کہا ہے: یہ ایک سجدہ جسے تُو گراں سمجھتا ہے ہزار سجدے سے دیتا ہے آدمی کو نجات یہ زیادہ پرانی بات نہیں کہ میاں نوازشریف نے بھارت کو…

مزید پڑھئے

مذہب، جمہوریت اور بلاول کی تعلیم و تربیت

پاکستان کے اکثر سیاست دانوں کے بیانات پڑھ کر خیال آتا ہے کہ یہ سیاست دان نہیں۔ Stunted children ہیں۔ کم روحانی، اخلاقی اور ذہنی غذا کی وجہ سے ان کا روحانی، اخلاقی اور ذہنی ارتقا نہیں ہوسکا۔ اس کی تازہ ترین مثال آل پارٹیز کانفرنس میں مولانا فضل الرحمن اور بلاول زرداری کی گفتگو ہے۔ اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمن کل جماعتی کانفرنس کے اعلامیے میں اس بات کا اضافہ چاہتے تھے کہ عمران خان نے حال ہی میں توہین صحابہؓ کا ارتکاب کیا ہے۔ خبر کے مطابق بلاول زرداری نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ…

مزید پڑھئے