اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مذہب کو “تفریح” اور تفریح کو “مذہب” بنانے کا تماشا

جو معاشرہ اس صورت حال کو برداشت کررہا ہے اُس کے مذہب، اس کی تہذیب، اس کی اخلاقیات اور اس کے علم میں یقیناً کوئی نہ کوئی بڑا نقص پیدا ہوچکا ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلام کی یہ عزت ہے کہ پاکستان کے حکمران طبقے اور ذرائع ابلاغ نے مذہب کو ’’تفریح‘‘ اور تفریح کو ’’مذہب‘‘ بنادیا ہے۔ قرآن مجید فرقانِ حمید کہتا ہے کہ یہ دنیا کی زندگی تو ایک دھوکا یا Smoke Screen ہے۔ اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ اگر دنیا کی پوری زندگی کھیل تماشا ہے تو خود کھیل تماشے یا تفریح کا اسلامی تہذیب میں…

مزید پڑھئے

ایسٹ انڈیا کمپنی سے آئی ایم ایف تک، مغربی اقوام کی لوٹ مار کی ہولناک اور شرمناک تاریخ

جدید مغربی تہذیب دنیا کی واحد تہذیب ہے جس کا اپنے بارے میں کیا گیا ہر دعویٰ جھوٹاہے۔ جدید مغرب خود کو ’’مہذب‘‘ کہتا ہے، اور جدید مغرب کی تاریخ بدتہذیبی سے بھری ہوئی ہے۔ جدید مغرب خود کو ایمان دار کہتا ہے، اور جدید مغرب کی تاریخ لوٹ مار سے اٹی ہوئی ہے۔ جدید مغرب انسانی آزادی کو پوجتا ہے، مگر جدید مغرب کی تاریخ دوسری اقوام کو مسلسل غلام بنانے کی تاریخ ہے۔ مغرب خود کو ’’عقل پرست‘‘ یا Rational کہتا ہے، مگر مغرب سے زیادہ Irrational کوئی نہیں۔ مغرب خودکو جمہوریت پسند کہتا ہے، مگر مغرب مسلم…

مزید پڑھئے

عمران خان کی ’’لاپتا‘‘ حکومت

سوال یہ ہے کہ اگر عمران خان کی سول حکومت کو کچھ کرنا ہی نہیں ہے تو کسی جمہوری تجربے، انتخابات کے نظام اور حکومت کے قیام کی ضرورت ہی کیا ہے؟ اب تک تو مسئلہ صرف ’’لاپتا افراد‘‘ کا تھا، مگر اب مسئلہ یہ ہے کہ عمران خان کی حکومت بھی ’’لاپتا‘‘ ہوگئی ہے۔ اس کا تازہ ترین ثبوت آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف غفور کی تازہ ترین پریس کانفرنس ہے۔ انہوں نے اپنی نیوز کانفرنس میں منظور پشتین اور ان کی پی ٹی ایم پر بات کی، بلکہ انہوں نے یہ بھی فرمایا کہ…

مزید پڑھئے

جماعت اسلامی کا قیام مولانا مودودی کی زبانی

جماعت اسلامی کے بارے میں اب ’’پرائے‘‘ ہی نہیں ’’اپنے‘‘ بھی یہ خیال کرنے لگے ہیں کہ جماعت اسلامی دوسری سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی طرح کی پارٹی ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ جماعت اسلامی کے قیام کا پس منظر، محرک اور نصب العین اتنا مختلف ہے کہ اسے کسی دوسری جماعت کی طرح سمجھنا جہالت بھی ہے اور حماقت بھی۔ عام طور پر جماعتوں کے قیام کے محرکات کو تاریخ میں تلاش کیا جاتا ہے، مگر اتفاق سے مفکرِ اسلام اور جماعت اسلامی کے بانی مولانا مودودیؒ کی ایک ایسی تقریر موجود ہے جس میں مولانا نے جماعت…

مزید پڑھئے