human

خواب انسانی تاریخ میں — شاہنواز فاروقی

خواب انسانی تاریخ میں — شاہنواز فاروقی انسانی زندگی خواب اور حقیقت سے عبارت ہے، مگر انسانوںکی عظیم اکثریت کے ساتھ یہ سانحہ ہوجاتا ہے کہ ان کی زندگی سے خواب غائب ہوجاتا ہے اور صرف ’’حقیقت‘‘ باقی رہ جاتی ہے، اور پھر انسان کی پوری زندگی حقیقت کی غلامی میں بسر ہوجاتی ہے۔ لیکن یہاں سوال یہ ہے کہ خواب اور حقیقت کا مفہوم کیا ہے؟