پاکستان اورارتقا سے محروم قومی زندگی

فوجی اور سول آمریت سیاسی ،نظریاتی اور نفسیاتی اعتبار سے بدترین چیز مگر دنیا میں بادشاہوں اور آمروں نے قوموں کے معاشی ارتقا کو ممکن بنایا ہے۔ زندگی فرد کی ہو یا خاندان کی، قوم کی ہو یا تہذیب کی… اس کی معنویت اور اس کے جلال و جمال کا انحصار اس کے ارتقا پر ہوتا ہے۔ پودا ارتقا پاکر درخت بنتا ہے تو برگ و بار لاتا ہے، سایہ دار بنتا ہے۔ انسان بچپن اور لڑکپن سے گزر کر جوان اور بوڑھا ہوتا ہے۔ ہمارا نفسِ امارہ ترقی پاکر نفسِ لوامہ بنتا ہے۔ نفسِ لوامہ ترقی پاکر نفسِ مطمئنہ…

مزید پڑھئے

پاکستانی سیاست میں تقسیم کی غیر نظریاتی بنیادیں

پاکستان ایک نظریے کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا اور پاکستان کی ہر چیز کو نظریاتی ہونا چاہیے تھا۔ مگر کچھ اور کیا پاکستان کی سیاست تک نظریاتی نہیں ہے۔ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کا اصرار ہے کہ عمران خان کی سیاست نے پاکستانی معاشرے کو تقسیم کیا ہے اور وہ غلط نہیں کہتے مگر پاکستان کی سیاست ہمیشہ شخصی، خاندانی، گروہی اور طبقاتی مفادات کی بنیاد پر تقسیم رہی ہے۔ پاکستان میں معاشرے کی تقسیم کا آغاز جنرل ایوب نے کیا۔ جنرل ایوب نے مارشل لا تو 1958ء میں لگایا مگر امریکا کی خفیہ دستاویزات…

مزید پڑھئے

5 فروری یوم یکجہتی کشمیر

کیا کشمیر جہاد کے بغیر آزاد ہوسکتا ہے؟ یہ پاکستان کی قومی زندگی کا ایک اہم اور بڑا سوال ہے کہ کیا کشمیر جہاد اور مزاحمت کے بغیر آزاد ہوسکتا ہے؟ اس چھوٹے سے سوال کا جواب ایک تفصیل میں ہے۔ قرآن مسلمانوں سے کہتا ہے کہ تم ان مظلوم مسلمانوں کی مدد کیوں نہیں کرتے جو مشکل سے دوچار ہیں۔ قرآن کہتا ہے کہ تم ہر حال میں اپنے مظلوم بھائیوں کی مدد کے لیے نکلو۔ یہی وجہ ہے کہ ایک بار قائداعظم نے کہا تھا کہ اگر بھارت نے اپنی مسلم اقلیت پر ظلم کیا تو پاکستان خاموش…

مزید پڑھئے

جاوید چودھری کا نعرہ، اسلام مٹائو مگر ڈالر کمائو

انسانی تاریخ میں انسانوں کی عظیم اکثریت ہمیشہ سے ’’غلبہ پرست‘‘ رہی ہے۔ ماحول پر اگر کفر کا غلبہ ہوتا ہے لوگوں کی بڑی تعداد اس کے ساتھ کھڑی ہوجاتی ہے۔ ماحول پر اگر شرک چھایا ہوا ہوتا ہے لوگ اس کی پرستش کرنے لگتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ سیدنا نوحؑ نو سو سال تک حق کی تبلیغ کرتے رہے مگر لوگوں کی اکثریت کفر کے ساتھ چمٹی رہی۔ سیدنا ابراہیمؑ نے جب نمرود کو چیلنج کیا تو اس کی قوم نمرود کے ساتھ کھڑی رہی۔ سیدنا موسیٰؑ نے فرعون کو چیلنج کیا تو لوگوں کی اکثریت فرعون کے…

مزید پڑھئے

صلیبی جنگوں سے لے کر آوران ٹیرر تک اسلام اور عالم پر مغرب کی یلغار

سب سے ہولناک پہلو یہ ہے کہ مغرب کی فتح ابتدا میں صرف عسکری تھی، مگر مغرب نے پورے عالمِ اسلام میں جلد ہی ایسا طبقہ پیدا کرلیا جس نے مغرب کی عسکری فتح کو تہذیبی فتح میں تبدیل کردیا۔ مغرب اپنی تہذیب کو جوڈو کرسچن یا یہودی و عیسائی تہذیب کہتا ہے، اور اس تہذیب کا قصہ یہ ہے کہ یہ اسلام اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے لے کر اب تک اسلام اور عالمِ اسلام پر یلغار کیے ہوئے ہے۔ یہودیوں اور عیسائیوں کی مذہبی کتب میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی…

مزید پڑھئے

نظریے اور سیاست کو لڑانے والے

اسلامی تاریخ میں نظریے اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ اس لیے کہ اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے۔ اسلام جب یہ بتاتا ہے کہ کھانا کس طرح ہے، پینا کس طرح ہے، اٹھنا کس طرح ہے، بیٹھنا کس طرح ہے، شادی کس طرح کرنی ہے، معاش کس طرح کمانی ہے، جماہی آئے تو کیا کہنا ہے، چھینک آئے تو کیا کہنا ہے تو پھر وہ ضرور یہ بھی بتاتا ہوگا کہ ریاست اور سیاست کو کس طرح چلانا ہے۔ مگر جاوید احمد غامدی مغرب کے ایجنٹ کی حیثیت سے مذہب اور سیاست یا نظریے اور سیاست کو…

مزید پڑھئے

مادیت

مادیت کا تصور اتنا ہی پرانا ہے جتنا روحانیت کا تصور۔ روحانیت اپنی اصل میں اللہ کی محبت کے غلبے اور قرب الٰہی کے سوا کچھ بھی نہیں۔ جو شخص اللہ تعالیٰ سے جتنی محبت کرتا ہے اور اس کی محبت دنیا کی محبت پر جتنی غالب ہے وہ اتنا ہی روحانیت کا علمبردار ہے اور جو شخص اللہ تعالیٰ کے جتنا قریب ہے وہ اتنی ہی بڑی روحانی شخصیت ہے۔ اس اعتبار سے دیکھا جائے تو مادیت کی اصطلاح روحانیت کی ضد ہے اور دنیا میں کفر اور شرک کی تاریخ دراصل مادیت ہی کی تاریخ ہے۔ مثال کے…

مزید پڑھئے

شادی کے ادارے کا بحران

گھریلو اور پسند کی شادیاں کھوٹے سکے کے دو رخ بن کر رہ گئی ہیں مشرق ہو یا مغرب… شادی کا ادارہ ہر جگہ بحران کا شکار ہے، البتہ مغرب میں شادی کے ادارے کا بحران انتہا کو چھو رہا ہے۔ امریکہ اور یورپ ہی میں نہیں جاپان جیسے مشرقی ملک میں بھی اکثر نوجوان شادی کو ٹالتے ہیں، اور شادیاں ہوتی ہیں تو کامیاب نہیں ہوتیں۔ امریکہ اور یورپ میں طلاق کی شرح اتنی بڑھ گئی ہے کہ شادی طلاق حاصل کرنے کا ایک بہانہ بن گئی ہے۔ مشرق، یہاں تک کہ اسلامی ملکوں میں بھی شادی کا ادارہ…

مزید پڑھئے

شریفوں کا شرمناک ماضی‘ شرمناک حال

اسلام میں فضیلتیں صرف دو ہیں۔ تقویٰ اور علم۔ مگر اب متقی انسان کو بے وقوف انسان سمجھا جاتا ہے اور علم کی دکان پر خریداروں کا کال پڑے مدت ہوگئی ہے۔ اب معاشرے میں فضیلتیں صرف دو ہیں۔ طاقت اور دولت۔ جس کے پاس طاقت اور دولت ہو وہ بالشتیہ بھی ہو تو دیوقامت باور کیا جاتا ہے۔ اس کے بارے میں یہ خیال عام ہوتا ہے کہ وہ شریف بھی ہے، نجیب بھی ہے، ذہین بھی ہے، علم والا بھی ہے، مُدبر بھی ہے اور مفکر بھی۔ میاں نواز شریف اپنی اصل میں ایک بالشتیے ہیں بلکہ ان…

مزید پڑھئے

کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کی تاریخی کامیابی پر پیپلزپارٹی کا ڈاکہ

مثل مشہور ہے ’’آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا‘‘۔ اس مثل کا کراچی سے گہرا تعلق ہے، اس لیے کہ کراچی آسمان سے گرتا ہے تو کھجور میں اٹک جاتا ہے۔ اِس بار بھی کراچی کے ساتھ یہی ہوا۔ چار، پانچ بار ملتوی ہونے کے بعد کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہوئے تو ان انتخابات میں جماعت اسلامی نے تاریخی کامیابی حاصل کی، مگر پیپلزپارٹی نے آر اوز اور ڈی آر اوز کے ساتھ مل کر جماعت اسلامی کی تاریخی کامیابی پر ڈاکہ مار دیا۔ جماعت اسلامی نے 100 سے زیادہ یوسیز جیت لی تھیں اور اس کے پاس اپنی فتوحات…

مزید پڑھئے