انسانی تعلق کے انہدام کا عالمی و آفاقی منظرنامہ

فراق گورکھپوری کا شعر ہے  دنیا میں آج کوئی کسی کا نہیں رہا اے چشمِ لطف تیری ضرورت ہے دور دور فراق کے اس شعر کا پہلا مصرع ایک سطح پر روحانی یا مابعد الطبعیاتی سطح کا ایٹمی دھماکا ہے، دوسری سطح پر یہ نفسیاتی و جذباتی ہائیڈروجن بم کی تباہ کاری ہے، تیسری سطح پر یہ عالمی نوعیت کا سماجی زلزلہ ہے۔ لیکن اس بات کا مفہوم کیا ہے؟ انسانی زندگی ’’تعلق‘‘ سے عبارت ہے اور انسان کے چار تعلق بنیادی ہیں: -1 انسان کا خدا سے تعلق -2 انسان کا دوسرے انسانوں سے تعلق -3 انسان کا اپنی…

مزید پڑھئے

مسلمانوں کا زوال اور مغرب کا عروج

مسلم دنیا میں جو شخص اسلام کا علمبردار نہیں وہ اسلام اور مسلمانوں کا غدار ہے۔ یہ غدار جرنیل ہوسکتا ہے۔ بادشاہ بھی۔ سیاست دان بھی ہوسکتا ہے اور دانش ور بھی۔ شاعر بھی ہوسکتا ہے اور ادیب بھی۔ کالم نگار بھی ہوسکتا ہے اور استاد بھی۔ بدقسمتی سے مسلم دنیا ایسے غداروں سے بھری پڑی ہے۔ اسلام اور مسلمانوں کے یہ غدار اپنی گفتگوئوں اور تحریروں میں اسلام اور مسلمانوں پر کیچڑ اچھالتے رہتے ہیں اور مغرب کے ترانے گاتے رہتے ہیں۔ ان لوگوں کی ایک خاص پہچان یہ ہے کہ ان لوگوں کو اسلام اور مسلمانوں میں زوال…

مزید پڑھئے

پاکستانی ذرائع ابلاغ یا پورس کے ہاتھی؟

انسانی زندگی بالخصوص ایک مسلمان کی زندگی میں لفظ کی اہمیت غیر معمولی ہے۔ خدا ایسا خلّاق ہے کہ وہ جس طرح چاہتا کائنات کو پیدا کرتا۔ مگر اس نے ’’کُن‘‘ کہا اور کائنات خلق ہوگئی۔ اس لیے ہم نے اپنے ایک شعر میں عرض کیا ہے: اک لفظ کُن سے خلق ہوئی ساری کائنات ہر شے سے ایک لفظ کی حرمت زیادہ ہے ابلاغ کا سارا عمل لفظ پر کھڑا ہوا ہے، چنانچہ قوموں کی زندگی میں ذرائع ابلاغ یا صحافت کی اہمیت غیر معمولی ہے۔ صحافت کا لفظ صحیفہ سے نکلا ہے، اور صحیفہ آسمان سے نازل ہونے…

مزید پڑھئے

پاکستان میں ہر تجربہ ناکام کیوں ہوتا ہے؟

دنیا کی تاریخ ہمارے سامنے ہے۔ اس تاریخ میں سیاسی تجربات کے حوالے سے بڑا تنوع ہے۔ اس تاریخ میں کہیں سوشلزم کا تجربہ ہوا ہے، کہیں بادشاہت کو آزمایا گیا ہے، کہیں لبرل جمہوریت کو کامیابی کے ساتھ برتا گیا ہے، کہیں اسلام نے معجزات کرکے دکھائے ہیں۔ اسلام کے اعتبار سے آپ ملوکیت یا بادشاہت کو کچھ بھی کہیے مگر دنیا کی تاریخ میں بادشاہت نے ہزاروں سال تک کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں۔ ہندوازم کی چھے ہزار سالہ تاریخ بادشاہت کی تاریخ ہے مگر اس تاریخ نے ایک بڑی تہذیب پیدا کرکے دکھائی۔ یہ تہذیب چھے ہزار…

مزید پڑھئے

انسانی وجود میں تخلیق کی بنیادیں

انسانی وجود میں تخلیق کا سرچشمہ کہاں ہے، اور تخلیقی عمل کن بنیادوں پر استوار ہوتا ہے؟ یہ صدیوں سے تخلیقی زندگی کا بنیادی سوال ہے، اور ابھی تک اس کا کوئی حتمی جواب ممکن نہیں ہوسکا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ تخلیقی عمل ایک گہرا باطنی تجربہ ہے۔ اتنا گہرا باطنی تجربہ کہ خود تخلیق کاروں کو بھی پوری طرح اس کا شعور نہیں ہوتا۔ چنانچہ شاعروں، ادیبوں اور دیگر تخلیقی شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے تخلیقی عمل کے بارے میں جو کچھ کہا ہے اس کی حیثیت ایک قیاس آرائی کے سوا کچھ نہیں۔…

مزید پڑھئے

کیا مغرب ہمارے لیے خطرہ نہیں ہے؟

اسلام دنیا کو بدلنے کے لیے آیا تھا مگر مسلم دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو دنیا کے ذریعے اسلام کو بدلنے کے لیے کوشاں ہیں۔ پاکستان میں جاوید احمد غامدی اور ان کے شاگردوں کا مشن یہ ہے کہ وہ اسلام کو مغربی فکر کے مطابق بنائیں، اس لیے کہ ہمارے زمانے کی ’’دنیا‘‘ مغرب ہے۔ خورشید ندیم غامدی صاحب کے شاگرد رشید ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک حالیہ کالم میں لکھا ہے کہ مغرب اسلام اور مسلمانوں کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ان کے اس اجمال کی تفصیل کیا ہے خود انہی کے الفاظ میں…

مزید پڑھئے

پاکستان کیوں ٹوٹا؟

تحریک پاکستان کی دل دہلا دینے والی تفصیلات سقوطِ ڈھاکا سے ایک دن پہلے تک یہ بات ہر باشعور پاکستانی کے ’’سیاسی عقیدے‘‘ کا حصہ تھی کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لیے بنا ہے۔ یہ عقیدہ خیالی پلائو نہیں تھا۔ پاکستان ایک نظریاتی اور سیاسی معجزہ تھا۔ اُس وقت دنیا کی واحد سپر پاور سلطنتِ برطانیہ تھی اور بھارت کی ہندو اکثریت چاہتی تھی کہ پاکستان نہ بنے۔ مگر پاکستان بن کررہا۔ اس کی وجہ پاکستان کا نظریہ اور قائداعظم کی غیر معمولی قیادت تھی۔ پاکستان کا نظریہ اتنا طاقت ور تھا کہ اس نے ناممکن کو ممکن کردکھایا۔…

مزید پڑھئے

کیا کبھی پہلے زمین کانپی‘ آسمان گرا؟

سیالکوٹ میں سری لنکا کے شہری پریانتھا کمارا کا ہولناک قتل ہر اعتبار سے قابل مذمت ہے۔ پریانتھا کمارا پر توہین رسالت کا الزام ثابت نہیں تھا۔ ویسے بھی انصاف ہجوم کا نہیں عدالت کا کام ہے۔ اگر ہجوم یونہی قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے لگے تو معاشرہ، معاشرہ اور ریاست، ریاست نہیں رہے گی۔ یہی وجہ ہے کہ پریانتھا کمارا کے قتل کی ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے کھل کر مذمت کی ہے۔ بلاشبہ جن لوگوں نے پریانتھا کمارا کو قتل کیا انہوں نے بدترین جذباتیت کا مظاہرہ کیا۔ جذبے اور جذباتیت میں زمین آسمان کا فرق…

مزید پڑھئے

سقوط ڈھاکہ مسلم تاریخ کا سب سے بڑا المیہ

مسلم دنیا کی تاریخ کے تین بڑے سانحے ہیں: سقوطِ بغداد،سقوطِ دِلّی اور سقوطِ ڈھاکا۔ ان سانحات میں سقوطِ ڈھاکا سب سے بڑا سانحہ ہے۔ اس کی چار وجوہ ہیں: (1) سقوطِ ڈھاکا کے نتیجے میں ایک ملک ٹوٹ کر دو ٹکڑے ہوگیا۔ (2) 90 ہزار فوجیوں نے دشمن کے سامنے ہتھیار ڈالے۔ (3) ملک کی آبادی کے ایک حصے نے ملک کے خلاف بغاوت کی۔ (4) سقوطِ ڈھاکا کو بھلا دیا گیا اور اس سے کوئی سبق نہیں سیکھا گیا۔ لیکن سوال یہ ہے کہ سقوطِ ڈھاکا ہوا ہی کیوں؟ اس سوال کا ایک جواب یہ ہے کہ پاکستان…

مزید پڑھئے

حق و باطل کی کشمکش اور مزاحمت و احیا کی تحریک

اس روئے زمین پر حق و باطل کی کشمکش کسی ایک خاص دور سے متعلق نہیں۔ جب تک یہ دنیا قائم ہے حق و باطل کی کشمکش جاری رہے گی۔ اللہ تعالیٰ نے دنیا میں ایک لاکھ 24 ہزار انبیا و مرسلین بھیجے۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ دنیا میں حق و باطل کی کشمکش کے ایک لاکھ 24 ہزار معرکے برپا ہوئے۔ لیکن ان معرکوں سے نہ حق فنا ہوا نہ باطل فنا ہوا۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ قیامت کے برپا ہونے تک حق و باطل کی معرکہ آرائی برپا رہے گی۔ سوال یہ ہے کہ…

مزید پڑھئے