سیاسی بحران کا تقاضا، چہرے نہیں نظام کوبدلو

اہم بات یہ ہے کہ گزشتہ پندرہ دن سے مولانا کا مارچ اور مولانا کا دھرنا حقیقی مارچ اور حقیقی دھرنا نہیں ہے بلکہ وہ صرف مارچ اور دھرنے کی ’’دھمکی‘‘ ہے۔ مگر ہمارے سیاسی نظام کے کھوکھلے پن نے مارچ اور دھرنے کی ’’دھمکی‘‘ کو بھی ’’حقیقی مارچ‘‘ اور ’’حقیقی دھرنے‘‘ کے برابر تباہ کن بنادیا ہے۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے ’’نزلہ‘‘ مریض کے اعصاب پر ’’سرطان‘‘ کا اثر مرتب کرے انسان کی صحت اچھی ہوتی ہے تو اس کی قوتِ مزاحمت بھی عمدہ ہوتی ہے، چنانچہ پھر اس کا جسم بڑی سے بڑی بیماری کے جراثیم سے…

مزید پڑھئے

مولانافضل الرحمن کا آزادی مارچ

سیاست کے کھلاڑیوں کے اہم چہرے بے نقاب مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ نے مولانا فضل الرحمن سمیت پاکستانی سیاست کے تمام اہم کھلاڑیوں کی ’’اصلیت‘‘ کو ایک بار پھر آشکار کردیا ہے۔ پاکستانی سیاست کے کھلاڑیوں کی ’’اصلیت‘‘ کیا ہے؟ یہ کہ ان کا کوئی ’’نظریہ‘‘ نہیں۔ ان کے پیش نظر کوئی ’’قومی‘‘ اور ’’ملکی‘‘ مفاد نہیں۔ ان کے لیے صرف ان کی ذات، ان کی جماعت، ان کا گروہی پس منظر اور مفاد اہم ہے۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ پاکستان کی سیاست کی کوئی ’’اخلاقی بنیاد‘‘ ہی نہیں۔ اس کی پشت پر نہ دین ہے، نہ…

مزید پڑھئے

پاکستان کے ”میڈ ان امریکہ“ فوجی اور سول حکمرانوں کی ہولناک ”ناکامیاں“۔

ہم نے امریکہ کو صرف اپنا دفاع اور اپنی سیاست ہی نہیں سونپی ہوئی، ہم نے اپنی معیشت بھی آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے حوالے کی ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف تو ہے ہی امریکی ادارہ۔ عالمی بینک بھی نام کا عالمی بینک ہے، کیونکہ اس پر بھی امریکہ کے گہرے اثرات ہیں پاکستان کے فوجی اور سول حکمرانوں نے 72 سال میں اتنی ناکامیاں تخلیق کی ہیں کہ دوسری اقوام کے رہنما 1072 سال میں بھی اتنی ناکامیاں تخلیق نہیں کرسکتے۔ اگر ناکامیوں کی بھی کوئی سائنس ہوتی تو ہمارے حکمرانوں کو اب تک ’’حیرت انگیز ناکامیاں‘‘…

مزید پڑھئے

عمران خان کا سیاسی حیرت کدہ

لیوس کیر و ل کا ناول Alice in wonderland مشہورِ زمانہ ہے، شاید ہی دنیا کی کوئی بڑی زبان ہوگی جس میں اس ناول کا ترجمہ نہ ہوا ہو۔ ’’ایلس اِن ونڈر لینڈ‘‘ اپنی اصل میں ایک Fantacy ہے۔ اس ناول کا رنگ ڈھنگ کچھ اس طرح کا ہے: ’’ایلس نے دیکھا ایک خرگوش صاحب شاندار کوٹ پتلون پہنے اور ٹائی لگائے خراماں خراماں چلے آرہے ہیں۔ ارے واہ! یہ صاحب تو جیب سے گھڑی نکال کر دیکھ رہے ہیں۔ اور لیجیے وہ تو گھڑی دیکھتے ہی بھاگنے لگے ہیں۔ دیکھوں تو آخر یہ کہاں جاتے ہیں۔ اور ننھی ایلس…

مزید پڑھئے