جان کیری کا اسرائیل کیے خلاف تقریری جہاد

مومنؔ نے کہا ہے: عمر تو ساری کٹی عشقِ بتاں میں مومنؔ آخری وقت میں کیا خاک مسلماں ہوں گے لیکن امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے آخری وقت میں ’’مسلمان‘‘ ہوکر دکھا دیا۔ انہوں نے صدر اوباما کی حکومت کے خاتمے سے صرف 23 روز قبل اسرائیل کے خلاف تقریری جہاد کی مثال قائم کردی۔ امریکہ میں حکومت کے خاتمے کا وقت قریب ہوتا ہے تو حکمران صرف وقت گزارنے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، مگر جان کیری نے اپنی تقریر کے ذریعے اسرائیل پر خودکش حملہ کردیا۔ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر الزام لگایا کہ…

مزید پڑھئے

سرسیّد اور طاقت

بعض لوگ سرسیّد کو قدامت پرست سمجھتے ہیں اور بعض لوگ سرسیّد کو بابائے جدیدیت کہتے ہیں لیکن سرسیّد نہ قدیم تھے نہ جدید تھے۔ سرسیّد صرف طاقت پرست تھے۔ یہ سرسیّد کے بارے میں اتنی بنیادی بات ہے کہ اس کے بغیر سرسیّد کی فکر اور شخصیت کو سمجھنا ناممکن ہے۔ انسانی تاریخ میں فکر و عمل کے بہت سے محرکات سامنے آئے ہیں۔ مثلاً ایک محرک ایمان ہے۔ انبیا و مرسلین، ان کے اصحاب اور ان کے حقیقی وارثوں کا اصل اصول ایمان ہوتا ہے۔ کچھ لوگوں کا اصل اصول محبت ہوتا ہے، ایسے لوگ محبت کے سوا…

مزید پڑھئے