غیر شاعروں کی شاعری — شاہنواز فاروقی

غیر شاعروں کی شاعری — شاہنواز فاروقی شاعروں کی شاعری کے بارے میں تو سبھی جانتے ہیں لیکن غیر شاعروں کی شاعری کا علم کم لوگوں کو ہے۔ کئی سال پہلے ہمیں ایک ایسی شعری نشست کی صدارت کا موقع ملا جو ایف ایم ریڈیو کے شاعروں کے لیے برپا کی گئی تھی۔ ہمارے لیے ایف ایم ریڈیو کے شاعروں کا تصور حیران کن اور سنسنی خیز تھا۔ ہماری مشکل صرف یہ نہیں تھی کہ ہمیں ایف ایم ریڈیو کے لیے شاعری کرنے والے نوجوانوں کی شاعری سننی تھی بلکہ ہماری مشکل یہ بھی تھی کہ ہمیں ان کی شاعری…

مزید پڑھئے

انتہا پسندی اور دہشت گردی کے نفسیاتی اور سماجی اثرات

معاصر دنیا کی ایک بڑی حقیقت یہ ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی ہمارے عہد کے امتیازی نشانات بن گئے ہیں۔ اس دنیا کے عدم توازن کا اندازہ اس بات سے کیا جاسکتا ہے کہ اس میں انتہا پسندی اور دہشت گردی پر گفتگو بھی انتہاپسندی اور دہشت گردی کے اسلوب میں کی جارہی ہے۔ اس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کو انتہا پسندی اور دہشت گردی سے اس طرح منسلک کردیا گیا ہے کہ اسلام اور انتہا پسندی اور مسلمان اور دہشت گردی ہم معنی نظر آنے لگے ہیں۔ حالانکہ اسلام اور…

مزید پڑھئے

دوسرا —- شاہنواز فاروقی

فرانس کے معروف فلسفی ژاں پال سارتر کا مشہور زمانہ فقرہ ہے “Hell are the other Peopels” یعنی دوسرے لوگ ہمارا ’’جہنم‘‘ ہیں۔ سارتر کے اس فقرے کا مفہوم واضح ہے: میری زندگی صرف میری زندگی ہے، اس میں دوسرے لوگ غیر ضروری اور اضافی ہیں، اس لیے کہ وہ میری زندگی میں جا و بے جا مداخلت کے مرتکب ہوتے ہیں۔ وہ مجھے تکلیف دیتے ہیں، میرا حق مارتے ہیں، میرے خلاف سازش کرتے ہیں، یہاں تک کہ وہ میرے لیے جہنم بن جاتے ہیں۔ چنانچہ میری زندگی میں ’’دوسروں‘‘ کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ اس تناظر میں دیکھا…

مزید پڑھئے

سیاست اور اخلاقیات

سیاست اور اخلاقیات شاہنواز فاروقی پاکستان کی سیاست میں حکمرانوں اور سیاست دانوں کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ سیاسی نعروں کو بنیاد بناکر لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرسکیں۔ لیکن بدقسمتی سے پاکستان کی سیاست میں انتخابی نعرے ہمیشہ سیاسی استحصال کے لیے استعمال ہوئے ہیں۔ حکمران اور بالادست طبقات نے خوشنما نعروں کی مدد سے لوگوں میں جذباتی کیفیت پیدا کرکے محض اپنے اقتدار کے کھیل کو تقویت دی ہے۔ ماضی میں بھٹو صاحب کے لیے جو نعرہ سب سے زیادہ مقبولیت کا باعث بنا وہ ’’روٹی، کپڑا اور مکان‘‘ کا نعرہ تھا۔ لیکن یہ نعرہ بس…

مزید پڑھئے

پاکستان کیوں ٹوٹا؟ …شاہنواز فاروقی

گھر میں بچہ دس روپے کا گلاس توڑ دیتا ہے تو بھی والدین اس امر کی تحقیق کرتے ہیں کہ گلاس کیوں ٹوٹا؟ لیکن 16 دسمبر 1971ء کو دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت ٹوٹ گئی اور پاکستان کے حکمران طبقے نے کبھی یہ جاننے کی کوشش نہیں کی کہ پاکستان کیوں ٹوٹا؟ بلکہ اس کے برعکس پاکستان کے حکمران طبقے نے سقوطِ ڈھاکہ کو جلد از جلد بھلانے کی کوشش کی۔ مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے حوالے سے حمودالرحمن کمیشن قائم کیا گیا مگر اس کا دائرۂ کار انتہائی محدود تھا، لیکن اس کے باوجود حمودالرحمن کمیشن کی…

مزید پڑھئے

اسلام اور امت سے بیزاری — شاہنواز فاروقی

مسلمانوں میں ایک چھوٹا سا طبقہ ایسا ہے جسے اسلام اور امت مسلمہ سے چڑ ہے۔ اس طبقہ کے لوگوں کے دلوں میں اسلام کے خلاف بغض بھرا رہتا ہے مگر یہ لوگ اسلام کے خلاف اپنے حقیقی خیالات کا اظہار نہیں کرسکتے اس لیے کہ وہ ایسا کریں گے تو ازخود دائرہ اسلام سے باہر چلے جائیں گے اور معاشرے کا دبائو ان کا جینا حرام کردے گا۔ چنانچہ یہ لوگ اسلام کے خلاف کھل کر کچھ نہیں کہتے۔ البتہ اسلام کے خلاف اپنے جذبات کے اظہار کا انہوں نے یہ طریقہ ایجاد کیا ہے کہ انہیں اسلام کو…

مزید پڑھئے

Existence of women

 وجود زن — شاہنواز فاروقی انسانی تاریخ میں عورت کے بارے میں دو گواہیاں تواتر کے ساتھ فراہم ہوئی ہیں۔ ایک کہ کہ عورت ایک نغمہ ہے اور اس کو سمجھنا آسان ہے۔ عورت کے بارے میں دوسری گواہی یہ ہے کہ عورت ایک معما ہے اور اس کو سمجھنا دشوار ہے۔ بظاہر یہ دونوں آراء ایک دوسرے کی ضد نظر آتی ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ عورت کے بارے میں یہ دونوں باتیں درست ہیں۔ فرق یہ ہے کہ عورت سے محبت کی جائے تو وہ نغمہ ہے اور اس کو سمجھنا آسان ہے اور اگر عورت سے…

مزید پڑھئے

ایم کیو ایم۔سیکولر قوتوں کی نمائندہ؟

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے لندن میں ایم کیو ایم کے دفتر پر ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تفتیش کے سلسلے میں چھاپے کے حوالے سے نتائج اخذ کرنا قبل از وقت ہوگا۔ ہمیں یقین ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے حوالے سے جاری تحقیقات ایم کیو ایم کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنے میں مدد دے گی۔ ایم کیو ایم حکومت کی اہم اتحادی اور سیکولر قوتوں کی نمائندہ جماعت ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے تازہ بیان برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی اس خبر کے بعد سامنے آیا ہے،…

مزید پڑھئے