Uncategorized

پاکستان کا سیاسی نظام ایک مذاق

سیاست کا تعلق قوموں کی تقدیر سے ہے۔ جیسا جس ملک کا سیاسی نظام ہوتا ہے ویسی ہی اس کی تقدیر ہوتی ہے۔ اس اعتبار سے دیکھا جائے تو پاکستان کا سیاسی نظام ایک مذاق کے سوا کچھ نہیں۔ جمہوریت کی تعریف یہ ہے کہ جمہوریت ایک ایسا نظام ہے جو عوام سے ہے۔ عوام کے لیے ہے اور عوام کے ذریعے ہے۔ لیکن اسلامی جمہوریہ پاکستان کا سیاسی نظام جرنیلوں سے ہے، جرنیلوں کے لیے ہے اور جرنیلوں کے توسط سے ہے۔ جمہوریت کا ایک امتیازی وصف ایک آدمی ایک ووٹ کا تصور ہے۔ مگر پاکستان میں جرنیلوں نے…

مزید پڑھئے

مسلمانوں میں ”نظریہ سازش ” کیوں مقبول ہے؟

پاکستان کے سیکولر عناصر آئے دن اس بات کا رونا روتے رہتے ہیں کہ مسلمانوں میں نظریۂ سازش بہت مقبول ہے۔ سیکولر عناصر کہتے ہیں کہ مسلمانوں میں نظریۂ سازش کی مقبولیت مسلمانوں کے اجتماعی احساسِ کمتری کا شاخسانہ ہے۔ چونکہ مسلمانوں کی اس روئے زمین پر کوئی حیثیت نہیں، اس لیے وہ اپنے خلاف سازشوں کا رونا رو کر خود کو اہم محسوس کرتے رہتے ہیں۔ بعض لوگ اس کے برعکس یہ کہتے ہیں کہ مسلمانوں میں نظریۂ سازش کی مقبولیت مسلمانوں کی بلاجواز خودپسندی اور بلاجواز احساسِ برتری کی علامت ہے۔ یہ لوگ سوال اٹھاتے ہیں کہ اے…

مزید پڑھئے

اب بھارتی مسلمان رامائن اور گیتا پڑھیں گے؟

ہندوستان سے آنے والی ایک ہولناک اطلاع کے مطابق مودی سرکار نے مسلمانوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے مدارس میں ہندوئوں کی مذہبی کتابیں پڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ہندوستان کے مسلمانوں نے اس صورت حال پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدارس کے قیام کا مقصد مسلمانوں میں اسلامی تعلیمات کو عام کرنا ہے۔ مدارس نجی ادارے ہیں اور حکومت کو ان کے نصاب میں مداخلت کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ ہندوستان کے وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نے چند روز پیش تر اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مدارس میں رامائن…

مزید پڑھئے

انسانی تاریخ میں شخصیات کا کردار کیوں اہم ہے؟۔

ترقی پسندوں اور نیم ترقی پسندوں کو انسانی تاریخ پر ایک اعتراض یہ رہا ہے کہ تاریخ بادشاہوں یا چند شخصیات کی فکر اور کردار و عمل کا نام بن کر رہ گئی ہے، اور اس تاریخ میں عوام کی زندگی اور ان کی جدوجہد کی کوئی جھلک نہیں ملتی۔ چنانچہ دنیا میں تاریخ لکھنے کا ایک اسلوب یہ مرتب ہوا ہے کہ تاریخ کو عام لوگوں کے تناظر میں دیکھا اور بیان کیا جائے۔ تاریخ کے بارے میں یہ زاویۂ نظر درست نہیں، اور یہ رویہ تاریخ کے ایک مخصوص تصور کی پیداوار ہے۔ تاریخ کے اس تصور میں…

مزید پڑھئے

ہندوستان کا تاریخی احساسِ کمتری ، ہولناک تضادات

آج ہندوستان صرف سیاسی معنوں میں نہیں بلکہ فکری اور تہذیبی معنوں میں بھی مغرب کا دُم چھلّا ہے ہندوستان دنیا کے اُن مماک میں شامل ہے جو نہ صرف یہ کہ ’’احساسِ برتری‘‘ میں مبتلا ہیں بلکہ وہ اپنے احساسِ برتری کو ’’جتلاتے‘‘ بھی رہتے ہیں۔ مگر یہ بات کسی کو معلوم نہیں کہ ہندوستان کے اس احساسِ برتری اور اس کو جتلانے کے عمل کی جڑیں ایک گہرے تاریخی ’’احساسِ کمتری‘‘ میں پیوست ہیں۔ ہندوستان کا یہ احساسِ کمتری نہ صرف یہ کہ اُسے چین سے نہیں جینے دے رہا، بلکہ اس احساسِ کمتری نے گزشتہ 71 سال…

مزید پڑھئے

عورت مارچ! سیکولر، لبرل دہشت گردی

پاکستان کے ’’جدیدیت زدگان‘‘ اکثر یہ بات کہتے ہیں کہ ’’جدیدیت‘‘ کا مطلب ’’مغربیت‘‘ یعنی Modernization کا مفہوم Westernization نہیں ہے، ان دونوں میں فرق ہے۔ لیکن یہ ایک صریح غلط بیانی ہے جو عوام و خواص کو دھوکا دینے کے لیے کی جاتی ہے۔ ورنہ اصل بات یہ ہے کہ جدیدیت مغربیت کے سواکچھ نہیں، بلکہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں 8 مارچ کو ہونے والے نام نہاد عورت مارچ سے ثابت ہوگیا ہے کہ Modernization مغربیت سے آگے بڑھ کر Vulgarization بلکہ Dehumanization بھی بن سکتی ہے۔ ذرا آپ عورت مارچ میں موجود پلے کارڈز پر لکھی…

مزید پڑھئے

سیاست اور صحافت کا اخلاقی بحران

شاہنواز فاروقی اس بات پر تمام مذاہب اور عالمی مدبرین کے درمیان اتفاقِ رائے پایا جاتا ہے کہ معاشرہ کیا، تہذیب کی بقا کا اظہار بھی روحانی و اخلاقی اقدار کی پاسداری میں ہے۔ معاشرے اور تہذیبیں جب روحانی و اخلاقی تصورات سے انحراف کرنے لگتی ہیں تو وہ بیمار پڑ جاتی ہیں۔ بحران میں مبتلا ہوجاتی ہیں، اور اگر بحران کا حل تلاش نہ کیا جائے تو معاشرے کیا تہذیبیں بھی صفحۂ ہستی سے مٹ جاتی ہیں۔ اسلام، قرآنِ مجیدو فرقانِ حمید کے ذریعے مسلمانوں سے صاف کہتا ہے کہ پورے کے پورے اسلام میں داخل ہوجائو اور اللہ…

مزید پڑھئے