Articles

برائی کے ساتھ مسلمان کے تعلق کی نوعیت

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث شریف کا مفہوم یہ ہے کہ مسلمان اگر برائی کو دیکھے تو اسے طاقت سے روک دے۔ اس کے لیے یہ ممکن نہ ہو تو برائی کو زبان سے برا کہے۔ مسلمان اس قابل بھی نہ ہو تو اسے چاہیے کہ برائی کو دل میں برا سمجھے، لیکن یہ ایمان کا سب سے کمتر درجہ ہے۔ اس حدیث شریف سے تین بنیادی حقیقتیں نمایاں ہوکر سامنے آتی ہیں: (1) ایسے مسلمان کا تصور نہیں کیا جاسکتا جو برائی کے سلسلے میں ’’غیر جانب دار‘‘ ہو۔ اہلِ ایمان بھلائی اور برائی کے…

مزید پڑھئے

مغرب کی اسلام دشمنی

مغرب کی اسلام دشمنی کبھی ایک مرض تھی جسے اب مغرب نے ایک تماشا بنادیا ہے مغرب کبھی پیغمبر اسلام پر حملہ کرتا ہے کبھی قرآن کی توہین کی راہ ہموار کرتا ہے یہ کل ہی کی بات ہے کہ ڈنمارک میں قرآن پر حملہ ہورہا تھا اور اب سویڈن میں قرآن کو نذر آتش کردیا گیا ہے۔ مغرب کی اسلام دشمنی کی تاریخ نئی نہیں ہے عیسائیوں اور یہودیوں نے رسول اکرمؐ کی بعثت کے ساتھ ہی اسلام سے مخالفت مول لے لی تھی۔ سیدہ صفیہ اسلام لانے سے پہلے یہودی تھیں ان کا بیان ہے کہ جب رسول…

مزید پڑھئے

وقت

وقت انسان کی زندگی کی سب سے بڑی متاع ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وقت انسان کی تخلیق نہیں۔ انسان وقت میں ایک لمحے کی کمی کرسکتا ہے نہ اضافہ۔ انسان کمزور پڑتا ہے اور دوبارہ طاقت ور ہوجاتا ہے۔ انسان دولت سے محروم ہوتا ہے او رپھر دولت حاصل کرنے میں کامیاب رہتا ہے لیکن انسان گزرے ہوئے وقت کے ایک لمحے کو بھی دہرا نہیں سکتا۔ ہرمن ہیس نے اپنے معرکہ آرا ناول سدھارتھ میں کہا ہے کہ وقت ایک بہتے ہوئے دریا کی طرح ہے اور آپ بہتے ہوئے دریا کے پانی میں دوبارہ پائوں…

مزید پڑھئے

تاریخ کا حساب بھی بے باق کیجیے

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 9 مئی کے سانحے پر لیفٹیننٹ جنرل سمیت 3 اعلیٰ فوجی افسران کو نوکری سے برطرف کیا گیا ہے جبکہ 3 میجر جنرل اور 7 بریگیڈیئرز کے خلاف تادیبی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔ جنرل احمد شریف نے کہا کہ فوج میں خود احتسابی کے عمل کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ گیریزنز، جی ایچ کیو اور ان کے تقدس کو برقرار رکھنے میں ناکامی پر فوج میں بلاتفریق خود احتسابی کا عمل کیا گیا۔ فوج میں جتنا بڑا عہدہ ہوتا ہے اتنی…

مزید پڑھئے

مسلمانوں میں ’’نظریۂ سازش‘‘ کیوں مقبول ہے؟

مسلمانوں کی سب سے بڑی کمزوری یہ ہے کہ وہ اپنے دین کے لیے جان تو دے سکتے ہیں مگر اس کو بسر نہیں کرسکتے۔ پاکستان کے سیکولر عناصر آئے دن اس بات کا رونا روتے رہتے ہیں کہ مسلمانوں میں نظریۂ سازش بہت مقبول ہے۔ سیکولر عناصر کہتے ہیں کہ مسلمانوں میں نظریۂ سازش کی مقبولیت مسلمانوں کے اجتماعی احساسِ کمتری کا شاخسانہ ہے۔ چونکہ مسلمانوں کی اس روئے زمین پر کوئی حیثیت نہیں، اس لیے وہ اپنے خلاف سازشوں کا رونا رو کر خود کو اہم محسوس کرتے رہتے ہیں۔ بعض لوگ اس کے برعکس یہ کہتے ہیں…

مزید پڑھئے

کراچی پر ڈھائے جانے والے مظالم کی داستان

کراچی کے میئر کے انتخابات میں حافظ نعیم الرحمن کے 9 لاکھ ووٹ پیپلز پارٹی کے 3 لاکھ ووٹوں سے شکست کھا گئے۔ حافظ نعیم الرحمن کے 192 ووٹ پیپلز پارٹی کے 173 ووٹوں کے سامنے پسپا ہوگئے۔ یہ ظلم اور جبر کی انتہا ہے۔ یہ صرف پیپلز پارٹی کی فسطائیت نہیں ہے یہ اسٹیبلشمنٹ کی فسطائیت بھی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس وقت ملک میں کوئی چھوٹے سے چھوٹا فیصلہ بھی سیاسی قیادت نہیں کررہی۔ ملک کے تمام فیصلے اسٹیبلشمنٹ کررہی ہے۔ کراچی کی تاریخ میں کراچی پر جو مظالم ڈھائے گئے ہیں ان میں جرنیلوں…

مزید پڑھئے

بیسوی صدی انقلاب کی صدی کیوں ہے؟

یورپی طاقتیں ایک طوفان کی طرح اٹھی تھیں مگر ان کا غلبہ جھاگ کی طرح بیٹھتا چلا گیا اور صرف ڈیڑھ سو دو سال میں ان کا تسلط ظلم اور جبر کی علامت بن گیا۔ جرمن ادیب ٹامس مان نے کہا تھا کہ 20 ویں صدی میں انسانی تقدیر سیاسی اصطلاحوں میں لکھی جائے گی۔ ٹامس مان کی یہ بات نہ صرف یہ کہ سو فیصد درست ثابت ہوئی بلکہ 20 ویں صدی میں سیاسی اصطلاحیں اتنی بلند آہنگ‘ اتنی گہری اور اتنی ہمہ گیر ہوئیں کہ 20 ویں صدی انقلابات کی صدی بن کر رہ گئی۔ اس صدی میں…

مزید پڑھئے

دین

دین انسان کی سب سے بڑی متاع ہے اور اللہ تعالیٰ نے انسانوں کے لیے اسلام کو دین کے طور پر پسند کرلیا ہے۔ چنانچہ اسلام انسانوں کی سب سے بڑی دولت ہے۔ انسانوں کے لیے دین کی اہمیت یہ ہے کہ دین کے مطابق بسر ہونے والا وقت ہی ’’زندگی‘‘ کہلانے کا مستحق ہے۔ دین کے بغیر جو وقت بسر ہوتا ہے وہ صرف ’’عمر‘‘ ہے۔ وقت کا بے معنی بہائو ہے۔ دین وقت کے ہر لمحے کو بامعنی، حسین اور ابدی بنا دیتا ہے۔ صرف دین کے اندر یہ قوت ہے کہ وہ فانی دنیا کے فکروعمل کو…

مزید پڑھئے

مسلم دنیا اور اس کی فوجی اسٹیبلشمنٹ کا تجربہ

ہر ملک کی فوجی اسٹیبلشمنٹ اس ملک کا حصار ہوتی ہے۔ امریکا کی فوجی اسٹیبلشمنٹ امریکا کا حصار ہے۔ چین کی فوجی اسٹیبلشمنٹ چین کا حصار ہے۔ ہندوستان کی فوجی اسٹیبلشمنٹ ہندوستان کا حصار ہے۔ مگر بدقسمتی سے مسلم دنیا کے کئی ملکوں کی فوجی اسٹیبلشمنٹ ان ملکوں کا حصار نہیں ان کا محاصرہ ہے۔ ان کا نظریاتی محاصرہ، ان کا سیاسی محاصرہ، ان کا تہذیبی محاصرہ، ان کا تاریخی محاصرہ، ان کا معاشی محاصرہ، ان کا سماجی محاصرہ، ان کا نفسیاتی محاصرہ۔ کمال اتا ترک ترکی کی جنگ آزادی کا ہیرو تھا۔ اسی لیے اسے ’’اتاترک‘‘ یعنی ’’ترکوں کا…

مزید پڑھئے

پاکستان کے سب سے بڑے سیاستدان

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے چیئرمین تحریک پاکستان عمران خان کی جانب سے اعلیٰ فوجی افسر میجر جنرل فیصل نصیر پر الزامات کو انتہائی غیر ذمے دارانہ اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے بغیر کسی ثبوت ایک حاضر فوجی افسر پر انتہائی غیر ذمے دارانہ الزامات عائد کیے ہیں۔ من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات انتہائی افسوسناک، قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں۔ آئی ایس پی آر کے پریس ریلیز میں عمران خان کو مشورہ دیا گیا ہے…

مزید پڑھئے